کرکٹ پِچ کھودنے پرگرفتاریاں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی شمالی ریاست پنجاب میں پولیس نے چھ افراد کو کرکٹ پچ کھودنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ یہ افراد موہالی کرکٹ گراؤنڈ کی پچ کھودنے کی کوشش کر رہے تھے۔ موہالی کرکٹ گراؤنڈ کھیل کے ان میدانوں میں شامل ہیں جہاں پاکستان کی کرکٹ ٹیم دورہ بھارت میں میچ کھیلے گی۔ گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا سے بتایا جاتا ہے۔ پچ کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا ہے اور اب میچ کے انعقاد سے قبل تک پولیس سٹیڈیم کی حفاظت کرے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||