احمد آباد: مسئلہ حل ہو جائےگا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ احمد آباد میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کے میچ کے انعقاد کے مسئلے کو دونوں بورڈ کے صدور مل کر حل کر لیں گے۔ بورڈ آف کرکٹ کنٹرل آف انڈیا کے نائب صدر راجیو شکلا لاہور میں چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے میں شرکت کے لیے آئے تھے انہوں نے منگل کی صبح پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئر مین شہر یار خان سے ملاقات کی۔ راجیو شکلا نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی خواہش ہے کہ احمد آباد میں میچ ضرور ہو اور ان کے بقول بھارتی حکومت اور احمد آباد کی مقامی حکومت دونوں نے مکمل سیکورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے اس لیے وہ تو یہی چاہتے ہیں کہ وہاں میچ ہو لیکن جو بھی ایشوز ہیں ان پر بات چیت ہوئی ہے تاہم اس بات چیت کا نتیجہ کیا نکلتا ہے اس کی بابت کچھ کہنا مشکل ہو گا۔ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ احمد آباد میں میچ کروانے پر رضا مند نہ ہوا تو کیا کوئی متبادل شہر پر غور ہو رہا ہے راجیو شکلا کا جواب پھر وہی تھا کہ کئی امکانات پر غور ہو رہا ہے تاہم کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ راجیو شکلا کے بقول سترہ تاریخ کو ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہے تب تک کافی حد تک صورتحال سامنے آ جائے گی۔ راجیو شکلا نے کہا کہ بھارتی عوام بھی اس سیریز کے لیے کافی پر جوش ہیں اور جس طرح پاکستان میں بھارتی کرکٹ ٹیم اور بھارتی کرکٹ شائقین کا دریا دلی سے خیال رکھا گیا اسی طرح بھارت میں بھی ہوگا۔ بھارتی حکومت ویزے میں بھی نرمی کرے گی اور جہاں تک سیکورٹی کا تعلق ہے بھارتی حکومت نے فول پروف سیکیورٹی کا انتظام کر رکھا ہے۔ راجیو شکلا نے کہا کہ وکٹ کھودنے کی باتیں ہمیشہ سے ہوتی آئیں ہیں تاہم ان سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہر جگہ اس قسم کے لوگ ہوتے ہیں اور ایسی باتیں کرتے چلے آئیں ہیں لیکن انہیں امید ہے کہ یہ سیریز کامیاب ہوگی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||