شاہد آفریدی، چھکوں پہ چھکے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شاہد آفریدی کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کریں جب تک گیند کو باؤنڈری کے باہر نہ پہنچادیں انہیں قرار نہیں آتا اسی کوشش میں وہ آؤٹ بھی ہوتے ہیں لیکن وہ اپنے فطری انداز کو جس میں شائقین کی دلبستگی کا سامان موجود ہے تبدیل کرنے کے لئے تیار نہیں۔ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنانے والے شاہد آفریدی اب ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف میلبورن کے پہلے فائنل میں شاہد آفریدی کو سری لنکا کے سنتھ جے سوریا کے188 چھکوں سے آگے نکلنے کے لئے صرف دو چھکے درکار تھے اس میچ میں آفریدی نے تین چھکے لگائے اس طرح اب ان کے ون ڈے کرکٹ میں چھکوں کی تعداد190 ہوگئی ہے۔ انہوں نے جے سوریا کے 334 میچوں کے مقابلے میں صرف 198 میچز کھیلے ہیں۔ بھارتی کپتان سورو گنگولی اس دوڑ میں168 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کرس کینز144 چھکوں کے ساتھ اور بھارت کے سچن ٹنڈولکر142 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ پاکستانی کپتان انضمام الحق کا اس فہرست میں 130چھکوں کے ساتھ چھٹا نمبر ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||