| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
آفریدی اے ٹیم کے کپتان
شاہد آفریدی کو دسمبر میں بھارت کے دورے پر جانے والی پاکستان اے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ بھارتی شہر کلکتہ میں تیرہ دسمبر سے سہ فریقی ایک روزہ سیریز شروع ہو رہی ہے جس میں بھارت اور پاکستان کے علاوہ سری لنکا کی اے ٹیمیں شرکت کر رہی ہے۔ دورے کے لئے منتخب چودہ کھلاڑیوں کو لاہور میں انیس نومبر سے تربیتی کیمپ میں شریک ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔ آفریدی کے علاوہ ان کھلاڑیوں میں کئی ایسے ہیں جو پاکستان کے لئے بین الاقوامی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ ان میں بیٹسمین محمد حفیظ، عمران نزیر اور نوید لطیف شامل ہیں۔ فاسٹ بولر عمر گل کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اے ٹیم کے کھلاڑیوں کی فہرست: شاہد آفریدی (کپتان)، سلمان بٹ، محمد حفیظ، سعید بن ناصر، نوید لطیف، امین الرحمٰن (وکٹ کیپر) ، عمرگل، محمد خلیل، محمد ارشاد، منصور امجد، فیصل اقبال، بلال اسد، عمران نزیر اور عبدالرؤف۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||