BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 17 April, 2005, 11:05 GMT 16:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف اور منموہن کرکٹ گراؤنڈ میں

دونوں رہنما
جنرل مشرف بھارتی رہنما کو کھیل کے رموز سمجھاتے رہے
کرکٹ کے شوقین پاکستانی صدر پرویز مشرف اور ہندوستانی وزیراعظم من منموہن سنگھ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری ایک روزہ کرکٹ سیریز کا آخری میچ دیکھاہے۔

اس موقع پر جہاں دونوں رہنماؤں نے دوستانہ ماحول میں بات چیت کی وہیں صدر پاکستان نے مسٹر سنگھ کو کرکٹ کے متعلق کچھ چیزیں بھی سمجھائیں۔

میچ شروع ہونے سے قبل دونوں رہنماؤں نے فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا اور پھر وی آئی پی گیلری میں بیٹھ کر میچ دیکھا۔ ابتداء میں شاہد آفریدی جارحانہ بیٹنگ کررہے تھے اور صدر پاکستان نے اسکا خوب لطف اٹھایا۔

سٹیڈیم سے باہر آنے کے بعد صدر مشرف نے کہا کہ ’ کھیل اچھا اور کافی دلچسپ تھا اور انہوں نے اسکا خوب مزا لیا۔‘

صدر پاکستان کے ساتھ وزیراعظم منموہن سنگھ کے علاوہ انکی اہلیہ گرشرن کور بھی وھاں موجود تھیں اور اطلاعات کے مطابق صدر پرویز مشرف نے اس دوران کرکٹ کے بارے میں انہیں کئی چیزیں بتائیں۔

خبروں کے مطابق منموہن سنگھ کی اہلیہ نے پوچھا کہ بورڈ پر جو ایل ایف ڈبلیو اور ایل ایس ڈبلیو لکھا ہے اس کا کیا مطلب ہے تو صدر مشرف نے اسکی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ ’لاسٹ وکٹ فال یعنی آخری وکٹ کب گری اور لاسٹ وکٹ اسکور یعنی آخری وکٹ کا اسکور کیا ہے۔‘

دونوں ملکوں کے رہنماؤں کا ایک ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھنے کا یہ دوسرا تاریخی موقع تھا۔ اس سے قبل انیس سو ستاسی میں پاکستان کے صدر جنرل ضیاءالحق نے جے پور میں ٹیسٹ میچ دیکھا تھا۔ اس وقت کے ہندوستان کے وزیراعظم راجیو گاندھی نے انکی مہمان نوازی کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد