BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 January, 2008, 18:22 GMT 23:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان

ہاکی(فائل فوٹو)
ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:چیف کوچ
کوالالمپور میں سترہ سے ستائیس جنوری تک ہونے والے آٹھ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے اور شفقت رسول کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستانی جونیئر ٹیم کا انتخاب کراچی میں دو روزہ ٹرائلز کے بعد چیف سلیکٹر خواجہ ذکاء الدین نے کیا۔

آٹھ قومی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ ہالینڈ۔ جرمنی۔آسٹریلیا۔ کوریا۔ سنگاپور۔ بھارت اور ملائشیا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ٹیم کے مینجر و چیف کوچ جہانگیر بٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور وہ اچھے نتائج دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا سب سے مثبت پہلو فارورڈ لائن ہے جبکہ کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس بھی اچھی ہے۔

واضح رہے کہ جونیئر ٹیم نے اس سے قبل سنگاپور کے چھ قومی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا جس میں اس نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ دوسری جانب چیف سلیکٹر خواجہ ذکاء الدین نے پاکستان کی سینئر ہاکی ٹیم کے دفاعی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر مکمل عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے تین چار کھلاڑیوں کو آئندہ کیمپ میں نہ بلانے کا عندیہ دیا ہے۔

ذکاء الدین اصلاح الدین کی جگہ چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کے منیجر و چیف کوچ تھے اور اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ذکاء الدین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تین چار دفاعی کھلاڑیوں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن تھی اور اپنی غیرمعیاری کارکردگی کے سبب وہ بڑے میچز کھیلنے کی اہلیت نہیں رکھتے اور ممکن ہے کہ اگلے کیمپ میں انہیں نہ بلایا جائے۔ان کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو آزمایا جائے گا۔

ذکاء الدین نے کہا کہ جو کھلاڑی اپنی عمر پر آ کر اپنا کھیل کھوچکے ہیں اگر وہ منیجر ہوں تو ایسے کھلاڑیوں کو مزید موقع نہ دیں۔ پاکستان کے ہاکی حلقوں میں یہ سوال بھی بڑی اہمیت اختیار کرگیا ہے کہ کیا زخمی ہونے کے سبب چیمپئنزٹرافی میں نہ جانے والے منیجر و چیف کوچ اصلاح الدین دوبارہ اپنی ذمہ داریاں شروع کرینگے یا وقتی طور پر منیجر بنائے گئے ذکاء الدین ہی ٹیم کی نگرانی کا کام جاری رکھیں گے۔

جب اس بارے میں خواجہ ذکاء الدین سے سوال کیا گیا تو ان کا رسمی جواب یہ تھا کہ صورتحال اگلے چند روز میں واضح ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر ظفراللہ جمالی ہی بتائیں گے کہ کون کونسی ذمہ داری نبھائے گا۔

واضح رہے کہ اصلاح الدین کو بیجنگ اولمپکس تک ٹیم کا منیجر و چیف کوچ مقرر کیا گیا تھا لیکن کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی اعلی قیادت ٹیم منیجمنٹ میں تبدیلی کرنے والی ہے۔

پاکستانی ہاکی ٹیم بیجنگ اولمپکس کی تیاری کے لیے پچیس سے تیس میچ مختلف ٹیموں کے خلاف کھیلے گی۔ ذکاء الدین کے مطابق ٹیم مارچ میں پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے چین جائے گی جس کے بعد وہ بیلجیئم کے خلاف تین میچ کھیلے گی۔

پاکستانی ٹیم کو ڈبلن میں چار قومی ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینا ہے جبکہ مئی جون میں وہ کولون میں جرمنی کے خلاف تین میچز کھیلے گی اس کے علاوہ ہالینڈ کے خلاف سیریز کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

پاکستان کی جونیئر ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ شفقت رسول ( کپتان ) عبدالحسیم خان ( نائب کپتان) محمد خرم۔ عمران بٹ۔ کاشف علی۔ عمران عباس۔ عدنان جاوید۔ محمد عرفان۔ ظہیر احمد۔ عامر شہزاد۔ فرید احمد۔ خرم شہزاد۔ عدیل حسین۔ عنایت اللہ۔ محمد زبیر۔ شہزاد ناصر۔ رضوان احمد اور محمد توفیق۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد