فائنل کی دوڑ سے پاکستان تقریباً باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے مقابلے میں پاکستان اور ملیشیا کے درمیان میچ برابری پر ختم ہونے کے ساتھ ہی پاکستان ٹورنامنٹ سے ممکنہ طور پر باہر ہوگيا ہے۔ ہندوستان کے شہر چیننئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے پانچویں دن یعنی بدھ کو ہونے والے لیگ میچوں میں دو میچز کا فیصلہ بلا نتیجہ ثابت ہوا۔ پاکستان اور ملیشیا کے ساتھ ہی چين اور جنوبی کوریا میں بھی میچ برابری پر ختم ہوا۔ پا کستان کو اس ٹورنا منٹ میں بنے رہنے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی تھا جسے پاکستانی ٹیم حاصل نہ کرسکی۔ پاکستان کی ٹیم کھیل کے نصف حصہ سے میں اپنے حریف پر غلبہ بنائے ہوئے تھی اور پہلے نصف میں اس نے تین گول کیے۔ لیکن نصف آخری حصہ میں ملیشیا نے کھیل کا پاسا پلٹ دیا۔ میچ کا رخ بدلتے ہوئے ملیشیا نے بھی تین گول کیے۔ملیشیا نے فیصلہ کن گول میچ کے آخری دو منٹ پر کیا۔ پاکستان کی جانب سے شکیل عباس نے دو اور اختر علی نے ایک گول کیے۔ پول اے میں ملیشیا کے پاس نو پوائنٹ ہے جبکہ پاکستان کے پاس آٹھ پوائنٹ ہے جبکہ جاپان کے پاس چھ پوائنٹ ہے۔ جاپان کا جمعرات کو سنگاپور سے مقابلہ ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ سنگاپور کی ٹیم نہایت کمزور ہے اس لیے جاپان سنگاپور کو آسانی سے ہرا سکتا ہے۔ تاہم جاپان کل سنگاپور سے ہار جاتا ہے تو گول کی بنیاد پر پاکستان سیمی فائنل ميں پہنچ سکتا ہے۔ دوسری جانب لیگ میچوں کے ایک اور مقابلے میں سری لنکا نے تھائی لینڈ کو ایک مقابلے میں نو گول سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں سری لنکا کی یہ پہلی جیت ہے۔ اس یکطرفہ مقابلے میں سری لنکا نے پے در پے نو گول کیے جبکہ مخا لف ٹیم صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہو پائی۔ سری لنکا کی جانب سے دسویں منٹ میں پہلا گول غزالی نے کیا اور اس کے بعد سری لنکائی ٹیم ہر وقت تھائي لینڈ پر غالب رہی۔ سری لنکا کی جانب سے غزالی، ہیٹی آرچی، انجو ہیواگےنے دو دو گول کیے جبکہ کرونا رتنے، پردیپ سنگھ شنتے اور آبے رتنے نے ایک ایک گول کیے۔ تھائی لینڈ کی جانب سے ساٹھویں منٹ پر صرف ایک گول سدکورن ویموتن نے کیا۔ اس ٹورنامنٹ کے ایک دیگر میچ میں جنوبی کوریا اور چین کے درمیان مقابلہ بے نتیجہ ثابت رہا کیوں کہ دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے حریف کے خلاف تین تین گول کیے۔ اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گيا۔ چین اور جنوبی کوریا کے درمیان مقابلہ سخت اور دلچسپ رہا۔ گیارہوں منٹ پر پہلا گول نرگلیزی نے چین کی جانب سے کیا لیکن اکیسویں منٹ پر جنوبی کوریا نے برابری کرلی جب وہڈی کیون نے چین کے خلاف ایک گول داغ دیا۔ باونویں اور ترپنویں منٹ پر جنوبی کوریا نے لگاتار دوگول کیے اور کھیل میں برتری حاصل کر لی۔ لیکن انسٹھ ویں منٹ پر چین نے ایک گول کر کے کھیل کو تین کے مقابلے دو پر لا دیا۔ اور آخری منٹ پر چین کو ایک پینالٹی کارنر ملا جسے چین نے گول میں بدل کر میچ میں برابری کر لی۔ | اسی بارے میں پاکستان ایشاء کپ کھیلے گا27 July, 2007 | کھیل دورۂ چین کیلیے ہاکی ٹیم کا اعلان29 July, 2007 | کھیل ’چین میں ٹیم کا اندازہ ہو گا‘05 August, 2007 | کھیل ہاکی میں ٹیلنٹ کی تلاش14 August, 2007 | کھیل ’ٹیم کی کارکردگی اطمینان بخش رہی‘16 August, 2007 | کھیل ایشیا کپ، ہاکی ٹیم کا اعلان25 August, 2007 | کھیل ایشیا کپ: ہند اور پاک فاتح03 September, 2007 | کھیل انڈیا ایشیاکپ کے سیمی فائنل میں04 September, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||