انڈیا ایشیاکپ کے سیمی فائنل میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے شہر چیننئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے چوتھے دن یعنی منگل کو ہونے والے لیگ میچوں میں انڈیا نے بنگلہ دیش کو جبکہ ہانگ کانگ نے سنگاپور کو شکست دی ہے۔ اس طرح انڈیا اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ انڈیا کی ٹیم لیگ میچوں کے چاروں مقابلوں کی فاتح رہی ہے۔ کھیل کے نصف حصہ میں مقابلہ سست رہا۔ اکتیسویں منٹ میں انڈیانے بنگلہ دیش سے اس وقت برتری حاصل کی جب رگوناتھ نے فیلڈ گول کیا۔گول کرنے کا یہ سلسلہ کھیل کے آخری چار منٹ تک جاری رہا۔ انڈیا کی ٹیم نے پے در پے چھ گول کیے اور فاتح رہی۔ انڈیا کی جانب سے رگھوناتھ اور بربھجوت سنگھ نے دو، دو جبکہ توشار کنڈیکر اور شویندر سنگھ نے ایک ایک گول کیا۔ شکست کے باوجود بنگلہ دیش کے گول کیپر زاہد مین آف دی میچ قرار دیے گئے کیونکہ وہ سات سے آٹھ گول بچانے میں کامیاب رہے ورنہ بنگلہ دیش کو اس سے بھی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑتا۔ دوسری جانب لیگ میچوں کے ایک اور مقابلے میں ہانگ گانگ نے ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت درج کراتے ہوئے سنگاپور کو تین کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ میچ کے آخری دس منٹ تک ہانگ کانگ حریف سنگاپور سے ایک کے مقابلے میں دو گول سے پیچھے تھا لیکن ہانگ کانگ نے میچ کا پانسا پلٹ کر میچ کا رخ اپنی جانب موڑنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ سنگاپور نے پہلا گول ساتویں منٹ پر کیا جب سیف النظام بن محمد نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کردیا۔ چوبیسویں منٹ پر ہانگ کانگ کے کھلاڑی گوروندر ڈھیلن نے جوابی گول کرکے میچ برابر کردیا۔ سنگاپور نے 54 ویں منٹ پر ایک بار پھر اس وقت برتری حاصل کی جب ہزمی بن محمد نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کردیا لیکن 60 ویں منٹ پر ہانگ کانگ کے عارف علی نےگول کر کے میچ ایک بار پھر برابر کردیا۔ اس وقت جب کھیل کا وقت دو منٹ باقی تھا تو ہانگ کانگ نے فیصلہ کن گول کرکے میچ جیت لیا۔ یہ گول ہانگ کانگ کی جانب سے ہریندر سنگھ بل نے کیا۔اس ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ نے تین پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ ملائشیا نے جاپان کو دو کے مقابلے میں صفر سے شکست دی ہے۔ ملائیشیا کی جیت کے ساتھ ہی سیمی فائنل تک پہنچنے کی لڑائی دلچسپ ہوگئی ہے۔ پاکستان کو ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے ہر حال میں بدھ کو کھیلے جانے والے مقابلے میں ملائشیا کو شکست دینی ہو گی کیونکہ اس وقت ملائشیا نو پوائنٹ کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ جاپان اور پاکستان کے پاس چھ چھ پوائنٹس ہیں۔ پاکستان جاپان سے ایک میچ ہار چکا ہے۔ | اسی بارے میں ایشیا کپ: ہند اور پاک فاتح03 September, 2007 | کھیل ایشیا کپ، ہاکی ٹیم کا اعلان25 August, 2007 | کھیل ’ایشیا کپ نہ کھیلنے کا دفاع‘09 June, 2007 | کھیل ایشیا کپ ہاکی میں عدم شرکت30 May, 2007 | کھیل اصلاح الدین، ہاکی ٹیم کے نئے کوچ26 February, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||