ایشیا کپ، ہاکی ٹیم کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے ریحان بٹ کی قیادت میں پاکستان کی اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ فل بیک عمران وارثی کندھے کی تکلیف سے چھٹکارا پانے کے بعد ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ایشیا کپ اکتیس اگست سے نوستمبر تک بھارت کے شہر چنئی میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستانی ٹیم کو پول اے میں ملائشیا، جاپان، سنگاپور اور ہانگ کانگ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ عمران وارثی ان فٹ ہونے کے سبب چین میں ہونے والا چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکے تھے تاہم ایشیا کپ کے کیمپ میں انہوں نے شرکت کرتے ہوئے فٹنس ثابت کردی جس کے بعد انہیں ماجد خان کی جگہ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ایشیا کپ کے لیے ٹیم منتخب کرنے کا اختیار پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم منیجمنٹ کو دیا تھا۔ عام حالات میں سلیکشن کمیٹی ٹیم منتخب کرتی ہے۔منیجر اصلاح الدین اور کوچ منظور الحسن نے کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنے کے بعد کسی بڑی تبدیلی کے بغیر ٹیم کو حتمی شکل دے دی۔ اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ زیادہ تبدیلیوں سے کارکردگی کا تسلسل متاثر ہوتا ہے۔ ماسکو اور چین میں کچھ نئے کھلاڑی آزمائےگئے اب انہی کو مزید مواقع دیے جا رہے ہیں۔ اصلاح الدین نے کہا کہ ایشیائی اسٹائل پاکستان کے لئے موزوں ہے لیکن بنیادی اہمیت فزیکل فٹنس کی ہے۔ کھلاڑی آہستہ آہستہ فٹنس کے بلند مقام تک آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم صحیح سمت میں سفر کررہی ہے اور انہیں توقع ہے کہ اولمپکس تک متوازن ٹیم تشکیل دے دی جائے گی۔ اصلاح الدین نے کوچ منظور الحسن کے ساتھ اختلافات کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ دونوں مل کر ٹیم کی بہتری کے لئے کام کررہے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری خالد محمود نے جو ٹیم کے اعلان کے وقت ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم میں موجود تھے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر کرنے کے لیے غیرملکی فزیکل ٹرینر کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلوی ٹیم کی عدم شرکت کے فیصلے کو زیادتی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان سے منتقلی کا کوئی امکان نہیں ہے اور نہ ہی آسٹریلیا کے بعد کسی دوسری ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کیا ہے۔ پاکستان کو تین مرتبہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔جنوبی کوریا نے دو مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اس وقت یہ اعزاز بھارت کے پاس ہے۔ ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ریحان بٹ۔سلمان اکبر۔ ناصر احمد۔ احسان اللہ ایم عمران۔ عمران وارثی۔ کاشف علی۔ عمران یوسف زئی۔ رانا آصف۔ محمد مدثر۔ وقاص ظفر۔ یاسراسلام۔ شکیل عباسی۔ طارق عزیز۔ اختر علی۔ وقاص شریف۔ محمد ارشد اور عباس حیدر۔ | اسی بارے میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا یوٹرن18 July, 2007 | کھیل پاکستان ایشاء کپ کھیلے گا27 July, 2007 | کھیل دورۂ چین کیلیے ہاکی ٹیم کا اعلان29 July, 2007 | کھیل ’چین میں ٹیم کا اندازہ ہو گا‘05 August, 2007 | کھیل ہاکی میں ٹیلنٹ کی تلاش14 August, 2007 | کھیل ’ٹیم کی کارکردگی اطمینان بخش رہی‘16 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||