BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 August, 2007, 19:54 GMT 00:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ٹیم کی کارکردگی اطمینان بخش رہی‘

ہاکی
پاکستان دسمبر میں چیپمئن ٹرافی کی میزبانی کرے گا
پاکستان کی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ چین میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کی کارکردگی سے وہ مطمئن ہیں اگر چہ پاکستان کی ٹیم فائنل کھیل سکتی تھی لیکن وہ اس کی مجموعی کارکردگی سے خوش ہیں۔

پاکستان کی ٹیم نے حال ہی میں چین میں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے مدِ مقابل آسٹریلیا، چین اور ملائشیا کی ٹیمیں تھیں۔

پاکستان نے پول میچز میں ان تینوں ٹیموں کے ساتھ میچ برابر کیے۔ اگرچہ پاکستان کی ٹیم کوئی میچ ہاری نہیں لیکن وہ فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے ملائشیا کو ایک کے مقابلے چار گول سے ہرایا۔

چیف کوچ اصلاح الدین کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھی علامت ہے کہ پاکستان کی ٹیم کوئی میچ نہیں ہاری کیونکہ ان تمام ٹیموں سے پاکستان کی ٹیم پہلے ہار چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں ٹیم میں بہتری نظر آئی۔ فزیکل فٹ نس بھی پہلے سے بہتر دکھائی دی اور کھیل میں بھی مجموعی طور پر بہتری نظر آئی۔

پاکستان ٹیم کی کارکردگی
 چین میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کوئی میچ نہیں ہاری تھی لیکن اس نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم سیکھنے کے عمل سے گزر رہی ہے اور چین میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔

31 اگست سے نو ستمبر تک بھار ت کے شہر چنائی میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم کے پول کو انہوں نے مشکل قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پول میں ملائشیا اور جاپان ہیں اوران دونوں ٹیموں سے پاکستان کی ٹیم ہار چکی ہے لہذا اس پول کو آسان نہیں کہا جا سکتا۔

پاکستان کے علاوہ اس پول میں ملایشیا، جاپان، ہانگ کانگ اور سنگاپور کی ٹیمیں ہیں جبکہ پول بی میں میزبان بھارت، کوریا، چین، سری لنکا، بنگلادیش اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں ہیں۔

اصلاح الدین نے کہا کہ یہ ایک رینکنگ ٹورنامنٹ ہے اس لیے اس میں تمام ٹیمیں خوب تیاری کے ساتھ آئیں گی اور اس میں کافی سخت مقابلہ ہو گا۔

ایشیا کپ کے لیے پاکستان کی ٹیم کا تربیتی کیمپ 19 اگست سے کراچی میں لگے گا۔

اصلاح الدین نے کہا کہ اگرچہ انہیں ایشیا کپ کے لیے کافی مختصر کیمپ ملا ہے لیکن کوشش ہو گی کہ محنت سے اچھی تیاری کی جائے اور چین کے دورے میں جو غلطیاں کی گئیں ان پر کام کر کے ان خامیوں کو دور کیا جائے۔

اصلاح الدین نے کہا کہ ایشیا کپ پاکستان کے لیے کافی اہمیت رکھتا ہے۔

پاکستان کی ٹیم ایشیا کپ کےلیے 28 اگست کو روانہ ہو گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد