ایشیا کپ: ہند اور پاک فاتح | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ مقابلے کے تیسرے دن یعنی پیر کو ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں نے اپنے اپنے حریف کو شکست دی اور اس طرح یہ دن دونوں ٹیموں کے لیے فتح کا دن ثابت ہوا۔ ہندوستان کے شہر چیننئی میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پیر کو پاکستان نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگاپور کو آٹھ صفر سے شکست دی اور حریف ٹیم پر ہروقت اپنا غلبہ بنائے رکھا جبکہ ہندوستان کو جنوبی کوریا سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم ہندوستان نے جنوبی کوریا کو سخت مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ پاکستان نے پے در پے آٹھ گول کیے اور اپنا پہلا گول چوتھے منٹ میں کیا۔ گول کرنے کا جو یہ سلسلہ شروع ہوا تو آندھیوں کی طرح جاری رہا۔ پاکستان نے تیسویں، پچیسویں، ستائیسویں، چالیسویں، ترسٹھویں، چونسٹھویں اور پیسنٹھویں منٹ ميں گول کیے۔ کپتان ریحان اور عباس حیدر نے دو دو گول داغے جبکہ پہلا گول محمد عمران نے کیا۔ طارق عزیز، احسان اللہ، عمران خان نے بھی ایک ایک گول کیے۔ پاکستان اور سنگاپور کے اس یکطرفہ مقابلے میں مین آف دی میچ کا خطاب سنگاپور کے گول کیپر لمسی پول کو گیا کیوں کہ وہ بہت سارے گول بچا لینے میں کامیاب رہے۔ ورنہ سنگاپور کو اس سے بھی بڑی ناکامی سے روبرو ہونا پڑتا۔ پاکستان اپنے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو شکست دے چکا ہے جبکہ اسے دوسرے میچ میں جاپان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان کا اگلا میچ بدھ کو ملیشیا سے ہے۔
دوسری جانب ہندوستان اس ٹورنامنٹ میں جنوبی کوریا کو تین دو سے شکست دے کر اپنی جیت کا سلسہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ رہا اور میچ کے نصف حصہ میں جنوبی کوریا کی دو ایک سے برتری تھی لیکن آخری نصف حصے میں ہندوستان نے پاسا پلٹ دیا اور جنوبی کوریا کو ہار کا مزہ چکھنا پڑا۔ جنوبی کوریا کو مجموعی طور پر چھ پینالٹی کارنر ملے لیکن وہ صرف ایک کو گول میں تبدیل کرنے میں کامیاب رہا۔ ہندوستان کی طرف سے اگنیس ترکی، شیوندرا سنگھ اور پربھجوت سنگھ نے ایک ایک گول کیا۔ مین آف دی میچ کا خطاب اگنیس ترکی کو ملا۔ آج کے جیت کے ساتھ ہی ہندوستان ممکنہ طور پر سیمی فائنل میں چلا گيا ہے کیوں کہ ہندوستان نے ابھی تک اپنے تینوں میچز میں جیت درج کرائی ہے اور اس کے اگلے دو مقابلے نہایت ہی کمزور مانی جانے والی ٹیموں بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ سے ہے۔ ہندوستان گزشتہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامٹٹ کی فاتح ٹیم ہے اس لیے اس پر اس خطاب کو برقرار رکھنے کا دباؤ ہے۔ |
اسی بارے میں ایشیا کپ ہاکی میں عدم شرکت30 May, 2007 | کھیل پاکستان ایشاء کپ کھیلے گا27 July, 2007 | کھیل ’ٹیم کی کارکردگی اطمینان بخش رہی‘16 August, 2007 | کھیل ایشیا کپ، ہاکی ٹیم کا اعلان25 August, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||