چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم نے مایوس کیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری خالد محمود کا کہنا ہے کہ چپمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی ٹیم کو پہلی پانچ پوزیشنز میں آنا چاہیے تھا لیکن اس نے توقعات کے مطابق کھیل پیش نہیں کیا جس سے انہیں سخت مایوسی ہوئی ہے۔ پاکستان کی ہاکی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں ساتویں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد پیر اور منگل کی درمیانی شب ملائیشیا سے پاکستان پہنچی ہے۔ ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری خالد محمود کا کہنا ہے کہ توقعات سے کم تر کارکردگی دکھانے کی کیا وجوہات ہیں اس کا تعّین تو ٹیم مینجمنٹ کی رپورٹ کے بعد ہی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس چیمپئن شپ میں دیکھا گیا کہ پاکستان کی ٹیم نے جو میچ ایک دن کے آرام کے بعد کھیلا اس میں اس کی کارکردگی خراب رہی ایسا کیوں ہوا اس پر بھی تحقیق ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم نے بغیر آرام کے جو میچ کھیلے اس میں نسبتاً بہتر کارکردگی دکھائی اور اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم کے حوالے سے جو مثبت بات سامنے آئی وہ یہ تھی کہ ٹیم کی فٹنس کا معیار پہلے سے بہتر دکھائی دیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیئر کھلاڑی دلاور اور غضنفر کی واپسی سے ٹیم بہتر دکھائی دی اور اگر سہیل عباس کی واپسی بھی ہوتی تو زیادہ بہتر ہوتا لیکن وہ بلانے کے باوجود کیمپ میں نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ سہیل عباس لیگ چھوڑ کر ملک کے لیے کھیلنے آ جاتے تو اولمپک کے لیے بہتر ٹیم بن سکتی تھی لیکن اب ان کی واپسی کا دروازہ بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشین ٹیموں خصوصا پاکستان اور بھارت کی ہاکی کے کھیل میں تنزلی کی بڑی وجہ ہاکی کے نئے قوانین ہیں اور نئے قوانین کے تحت ہم ایشین اسٹائل کی ہاکی نہیں کھیل سکتے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہم یورپین اسٹائل ہی اپنائیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری نے بتایا کہ چمپئنز ٹرافی پاکستان میں نہ ہونے سے فیڈریشن کو جو مالی نقصان ہوا ہے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اس کا ازالہ کرنے کو تیار نہیں ان کا کہنا ہے کہ شریک ملکوں نے آنے سے انکار کیا لہذا وہ اس کے ذمہ دار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سپر لیگ کروانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں لیکن اس سے پہلے انڈیا کی ہاکی فیڈریشن نے اپنی سپر لیگ کے لیے پاکستان کے آٹھ کھلاڑی مانگے ہیں اور ٹیم مینجمنٹ سے مشورہ کرکے ان آٹھ کھلاڑیوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ |
اسی بارے میں خاتونِ اول کی آمد، عوام میچ سےمحروم10 December, 2007 | کھیل پاکستان کی کارکردگی پر کڑی تنقید10 December, 2007 | کھیل ہاکی: پاکستان افتتاحی میچ ہارگیا29 November, 2007 | کھیل چیمپئنز ٹرافی ہاکی کے لیے نیا کپتان11 November, 2007 | کھیل کرکٹ کا جشن، ہاکی کھلاڑی ناراض26 September, 2007 | کھیل چمپئنز ٹرافی پاکستان سے منتقل13 September, 2007 | کھیل انڈیا نے ہاکی کا ایشیا کپ جیت لیا10 September, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||