ہیئر چیمپیئن ٹرافی سے باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
متنازعہ امپائر ڈیرل ہیئر جنہوں نے پاکستانی ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والی چیمپیئن ٹرافی میں حصہ نہیں لیں گے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل آئی سی سی کے ترجمان نے جمعرات کے روز انضمام الحق کے خلاف بال ٹیمپرنگ اور کرکٹ کے کھیل کو بدنام کرنے کے الزامات پر فیصلہ سنانے کے بعد کہا کہ امپائر ڈیرل ہیئر کو سلامتی کے نقطۂ نظر کے تحت آئی سی سی سے باہر رکھا گیا ہے۔ ڈیرل ہیئر نے کہا کہ ’میں صاف نیت کے ساتھ امپائرنگ کرتا ہوں اور ایسے فیصلے لیتا ہوں جو میرے خیال میں ضروری ہوتے ہیں‘۔ انگلینڈ میں اگست کے مہینے میں اوول ٹیسٹ کے دوران پاکستانی ٹیم کے خلاف بال ٹیمپرنگ کے الزامات کا پاکستان میں زبردست رد عمل ہوا تھا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان انضمام الحق کو بدھ کو ان الزامات سے بری کر دیا گیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد ڈیرل ہیئر نے ایک پریس کانفرنس کی اور خوشگوار موڈ میں تھے۔ نسلی تعصبات کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا وہ ایسی کسی بحث میں نہیں پڑنا چاہتے۔ ہیئر چھہتر ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں دنیا کے کسی حصے میں کام کرنے پر اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اگر ہم تنقید کا سامنا نہیں کر سکتے تو پھر کام نہیں کرنا چاہیے‘۔ ’میں اکیس سال سے اس کا سامنا کر رہا ہوں اور اب بھی ایسا کر سکتا ہوں چاہے وہ جائز ہو یا بلا جواز‘۔ | اسی بارے میں ڈیرل ہیئر اپنے فیصلے پر قائم22 August, 2006 | کھیل ڈیرل ہیئر کے خط کا متن 25 August, 2006 | کھیل انضمام بال ٹیمپرنگ کے الزام سے بری28 September, 2006 | کھیل ہیئر اور مرلی کا سامنا نہیں ہوگا01 April, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||