BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیرل ہیئر اپنے فیصلے پر قائم
ڈیرل ہیئر
ڈیرل ہیئر نے کہا کہ وہ متعصب نہیں ہیں
آسٹریلوی امپائر ڈیرل ہیئر نے کہا کہ وہ آئی سی سی کی طرف سے کی جانے والی انکوائری کے کسی بھی فیصلے کو ماننے کو تیار ہیں لیکن اگر انھیں نکالنے کے لیئے کوشش کی گئی تو اس سے ایک ’دلچسپ جنگ‘ شروع ہو جائے گی۔

انگلینڈ اور پاکستان کےدرمیان چوتھے میچ میں متنازعہ فیصلہ دینے کے بعد ایک آسٹریلوی اخبار کو اپنے پہلے انٹرویو میں ڈیرل ہیئر نے کہا ہے کہ وہ اپنے فیصلے کو صیح سمجھتے ہیں اور اس پر قائم ہیں

ڈیرہل ہیئر نے اس انٹرویو میں اپنے خلاف اس تاثر کو بھی رد کیا کہ وہ ایشیائی ٹیموں کے خلاف تعصب رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ انہیں جانتے ہیں ان کو پتہ ہے کہ جب تک انہیں یقین نہ ہو وہ کسی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیتے۔

ڈیرل ہیئر نےکہا کہ انہوں نےایشیا میں بہت سے میچوں کی امپائرنگ کی ہے اور اگر آئی سی سی نے ان کو یہ فریضہ پھر سے سونپا تو وہ اسے بہتر انداز میں نبھانے کی کوشش کریں گے۔

ڈیرل ہیئر کے پاکستان کے خلاف فیصلہ کی وجہ سے پاکستان ٹیم نے احتجاجاً
کھیل ادھورا چھوڑ دیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد