فلیچر بھی تنازعے کی لپیٹ میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یہ بات سامنے آنے کے بعد کہ انگلینڈ کوچ ڈنکن فلیچر اتوار کو کھیل شروع ہونے سے پہلے ریفری سے ملے تھے وہ بھی بال ٹیمپرنگ کے جھگڑے کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلیچر کی مائیک پراکٹر سے بات ہوئی تھی مگر اس نے گیند کی حالت کے بارے میں کوئی ذکر نہیں کیا تھا۔ ہفتے کے دن کے کھیل کے اختتام تک اس گیند سے صرف اٹھارہ اوور کھیلے گئے تھے۔ انگلینڈ کی اننگز کے چھپن اوور پر امپائر نے پاکستان کے خلاف بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا تھا۔ انگلینڈ کے سابق سیم باؤلر اینگس فریزر نے بی بی سی فائیو لائیوسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کی یقیناً اہمیت ہے کہ فلیچر نے کس وقت ریفری سے بات کی تھی۔ اگرچہ ای سی بی فلیچر کے معاملے کو ہوا نہیں دے رہی ہے مگر پھر بھی فریزر سے یہ سوال کیا گیا کہ کیاہیئر کا الزام اور پاکستان کا ردعمل ایک ہی دن میں ہونا محض اتفاق تھا؟ اس پر فریزر نے کہا ہے کہ اگر فلیچر نے کچھ کہا ہے تو یہ ٹھیک نہیں ہے۔ فریزر نے یہ بھی کہا کہ کھیل کے دوران میچ ریفری کے پاس چھوٹی چھوٹی باتوں کے لیئے جانا اور فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ اگر کسی بات پر بحث ضروری ہے تو میچ کے بعد اس نکتے کو اٹھانا چاہیئے۔ پاکستانی کوچ نے کہا ہے کہ اگر انضمام کو اس جھگڑے میں سزا دی گئی تو پاکستان ون ڈے سیریز نہیں کھیلے گا۔ انضمام پر الزام ہے کہ انہوں نے گیند کو خراب کر دیا اور کھیل کو بدنام کیا ہے اور کپتان ہونے کے ناطے وہ پوری ٹیم کے ذمے دار ہیں۔ | اسی بارے میں نہ کھیل، نہ کھلاڑیوں کے لیئے اچھا ہوا21 August, 2006 | کھیل پاکستان کا آئی سی سی سے احتجاج21 August, 2006 | کھیل آسٹریلیا میں ڈیرل ہیئر کی حمایت22 August, 2006 | کھیل انضمام نہیں تو ون ڈے نہیں:وولمر 22 August, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||