BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 22 August, 2006, 12:03 GMT 17:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بیشتر انڈین اخبارات پاکستانی ٹیم کے حامی

اوول کے فیصلے سے امپائر ڈیرل ہیئر الگ تھلگ ہوگئے ہیں: دی ہندو
ہندوستان میں ایسے مواقع کم ہوتے ہیں جب سپورٹس کی خبریں سہہ سرخیوں میں اخباروں کے صفحہ اول پر جگہ پاتی ہوں تاہم اوول میں مبینہ بال ٹیمپرنگ، امپائروں کا متنازعہ فیصلہ اور پاکستانی ٹیم کے احتجاج کی خبر کو ملک کے بیشتر اخباروں نے پہلے صفحہ پر جگہ دی ہے۔

ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے اس معاملے کے سبھی پہلوؤں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے اور زیادہ تر پاکستانی ٹیم کے حامی نظر آتے ہیں۔

انگریزی روزنامہ ہندوستان ٹائمز نے اپنے پہلے صفحہ پر اوول گراؤنڈ کے ساتھ ساتھ انضمام الحق کی تصویر شائع کی ہے اور سرخی ہے ’نسلی عصبیت پر لڑکھڑاتی کرکٹ‘۔ اخبار نے لکھا ہے کہ ’امپائر ڈیرل ہیئر کی انا پرستی، انضمام میں سمجھ بوجھ کی کمی اور دونوں کے درمیان تلخی آج کے کرکٹ کو پریشانی میں ڈال سکتی ہے‘۔

’برصغیر کے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈیرل ہیئر کا دھماکہ خیز رویہ، غیر رواداری کی تاریخ ، تعصب، نسلی عصبیت اور بہت سی چیزوں کا اس پر سایہ پڑ چکا ہے‘۔

ٹائمز آف انڈیاکی بھی پہلی خبر یہی تنازعہ ہے اور اس نے لکھا ہے کہ ’ کرکٹ میں میں پریشانی‘۔ اخبارنے بعض مظاہرین کی ایک تصویر شا‏ ئع کی ہے جس میں ایک پوسٹر کو بطور احتجاج نذر آتش کیا جارہا ہے۔ اس پر لکھا ہے ’امپائر ڈیریل ہیئر چھوٹا ہٹلر ہے‘۔ اخبار نے اس معاملے پر دنیا بھر کے کرکٹ ماہرین کی رائے شائع کی ہے جس میں زیادہ تر لوگوں نے آئی سی سی اور امپائر ڈیرل ہیئر پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔

انگریزی اخبار ’دی ہندو‘ نے لکھا ہے کہ اوول کے فیصلے سے امپائر ڈیرل ہیئر الگ تھلگ ہوگئے ہیں۔ اخبار نے لکھا ہے ’اس پورے معاملے کے ویلن ڈیرل ہیئر ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بنیاد پرست امپائر پھر سب کے سامنے آئے ہیں ہیئر یہ سوچ رہے ہوں گے کہ انہوں نے اصولوں کی پابندی کی ہے لیکن جو شخص قانون کو صرف لفظی طور پر تسلیم کرے اور اس کی روح پر عمل پیرا نہ ہو تو وہ بنیاد پرست ہے اور کھیل میں ایسے بنیاد پرست شخص کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘۔

’ایشین ایج‘ نے بھی اوول ٹیسٹ کی خبر کوپہلے صفحہ پر جگہ دی ہے۔ اخبار نے پاکستانی کوچ باب وولمر کے اس بیان کو ہیڈ لائن بنایا ہے کہ ’میرے کھلاڑی دھوکے باز نہیں ہیں‘۔ اخبار نے انضمام الحق پر لگائے گئے الزمات کی تفصیلات لکھی ہیں اور اس کے نتائج پر بھی تبصرہ کیا ہے۔

ایشین ایج نے لکھا ہے کہ انضمام الحق کو پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف کی پوری حمایت حاصل ہے اور انہوں نے انضمام کے فیصلے کو بھی سراہا ہے۔

اخبارات میں کھیل کی دیگر اہم خبریں بھی تھیں جیسے بھارتی ٹیم کولمبوسے بغیر کھیلے ہی واپس آگئی لیکن تقربیًا سبھی اخبارات نے کھیل کے اپنے مخصوص صفحے کو اسی تنازع کی نذر کیا ہے۔ بیشتر نے کرکٹ ماہرین کی رائے اور ان کے تبصرے شا‏ئع کیئے ہیں۔

ٹیلی ویژن چینلز پر بھی گزشتہ روز سے اس خبر کے تمام پہلوؤں کو دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عمران خان اور وسیم اکرم جیسے سابق سٹار کھلاڑیوں کے انٹرویو نشر کیئے جارہے ہیں۔

ایک چینل نے تو یہ بھی دکھانے کی کوشش کی کہ جب بال ٹیمپرنگ کا معاملہ کھیل کے میدان میں جاری تھا تو کس طرح پاکستانی کامنٹیٹر رمیز راجہ تن تنہا پڑ گئے لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی اور ترکی بہ ترکی جواب دیتے رہے۔

بعض اخبارات نے اداریے لکھے ہیں اور یہ اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ اوول کے واقعے سے کرکٹ بہت نیچے چلا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد