ون ڈے سیریز کا فیصلہ جمعہ کے بعد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کےمینجر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ ون ڈے سیریز کے بارے میں فیصلہ جمعہ کے روز انضمام الحق کے خلاف الزامات کی سماعت کے بعد کیا جائے گا۔ ظہیر عباس نے کہا کہ پاکستان کو جمعہ کے روز انضمام الحق کے خلاف آئی سی سی کے ریفری رانجن مدوگالے کی سماعت کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے تمام فیصلوں کا انحصار آئی سی سی کی سماعت پر ہو گا۔ بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے ظہیر عباس نے کہا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ پاکستان نے ڈیرل ہیئر کے خلاف پہلے بھی شکایت دائر کی تھی اور اب پھر کی ہے۔ کھلاڑیوں کے بارے میں کہا ظہیر عباس نے کہا کہ کھلاڑی اس بات سے نالاں ہیں کہ امپائر نے ان کو اور ان کی قوم کو دھوکہ باز کہا ہے۔ ظہیر عباس نے کہا کہ جمعہ کے بعد ’تالیاں بجیں گے‘۔ اس پہلے ظہیر عباس نے کہا تھا کہ بال ٹیمپرنگ کا الزام 56 اوور ہونے کے بعد لگایا گیا۔اتنے اوور ہونے کے بعد بال ویسے بھی نشان پڑ جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اصل بات یہ تھی کہ کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے بال (فیلڈنگ) کیپٹن کو دکھائی جائے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ اور جب کپتان انضمام امپائر کے پاس گئے تو اس پر بھی انہوں نے ان کی بات پر کوئی توجہ نہیں دی۔ | اسی بارے میں ہیئر اور مرلی کا سامنا نہیں ہوگا01 April, 2006 | کھیل کرکٹ کا چمکتا ستارہ: مرلی دھرن06 June, 2006 | کھیل :مرلی دھرن سے خطرہ ہے: فلنٹاف30 May, 2006 | کھیل مرلی دھرن:سری لنکا کے ’ڈینجر مین‘10 May, 2006 | کھیل مرلی دھرن نے ریکارڈ توڑ دیا08 May, 2004 | کھیل مرلی دھرن کا ’دوسرا‘ غیر قانونی23 April, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||