مرلی دھرن:سری لنکا کے ’ڈینجر مین‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یہ امر باعث حیرت ہے کہ چودہ سال بین الاقوامی کرکٹ میں رہنے کے باوجود سری لنکا کے سپنر مرلی دھرن نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں اب تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔ تاہم اب 34 سال کی عمر میں جمعرات کو انہیں یہ موقع مل رہا ہے۔ تاہم امکان ہے کہ لارڈز میں کھیلا جانے والا یہ پہلا ٹیسٹ میچ، اس میدان پر ان کا آخری میچ بھی ثابت ہو۔ لارڈز کی صورتحال بظاہر تو مرلی دھرن کے حق میں نہیں ہے تاہم انگلینڈ کی ٹیم جانتی ہے کہ وکٹیں لینے کی ان کی مہارت کھیل کا پانسہ پلٹ سکتی ہے۔ مرلی دھرن نے انگلینڈ کے خلاف پہلا میچ 1993 میں کھیلا تھا اور اس وقت اس بیس سالہ کھلاڑی نے پانچ وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا تھا۔ انگلینڈ کے سابق بیٹسمین رابن سمتھ کا کہنا ہے کہ مرلی دھرن ایک نہایت مختلف بالر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’انہیں کھیلنا ایسا ہے جیسا کہ شین وارن کا سامنا کرنا۔ اگر ان کی ترکیب چل جائے تو جلد ہی مخالف بیٹسمین آؤٹ ہوکر گراؤنڈ سے باہر ہوتے ہیں‘۔ رابن سمتھ کہتے ہیں کہ بالر کی سابق کارکردگی بھی بیٹسمین پر اثر انداز ہوتی ہے۔ ’ایک ایسے شخص کا سامنا کرنا خطرے سے خالی نہیں جس نے پانچ سو سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لی ہوں‘۔
مرلی دھرن لارڈز میں 2002 میں ہونے والا ٹیسٹ میچ کندھا زخمی ہونے کے باعث نہیں کھیل سکے تھے۔ اب اس گراؤنڈ پر کھیلنے کا یہ واحد موقع ان کے ارادوں کو اور بھی مضبوط کردے گا۔ لنکاشائر ٹیم میں ان کے ساتھی گیری کیڈی کا کہنا ہے کہ مرلی دھرن ہر طرح کی وکٹ پر مہارت سے بالنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کے بے شمار طریقے آتے ہیں۔ مرلی دھرن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک اچھے بالر ہونے کے ساتھ ساتھ سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں۔ اب تک مرلی دھرن نے 611 ٹیسٹ وکٹیں لی ہیں ہیں یعنی وہ شین وارن کے بعد سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لے چکے ہیں۔ کرکٹ کی تاریخ میں مرلی دھرن وہ واحد شخص ہیں جس نے کل 1000 سے زیادہ ٹیسٹ میچ اور ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔ 1998 میں اوول کرکٹ گراؤنڈ میں ان کی سنسنی خیز کارکردگی کم ہی لوگ بھولے ہوں گے جس میں سری لنکا کو دس وکٹوں سے فتح حاصل ہوئی تھی۔ رابن سمتھ کا کہنا ہے کہ مرلی دھرن ایک زبردست بالر ہیں، تاہم اب وہ اتنے اچھے نہیں رہے جتنا کہ کبھی ہوا کرتے تھے۔ انگلینڈ ٹیم کے شائقین اسی آس پر میچ کے بارے میں پر امید ہیں۔ | اسی بارے میں سری لنکا: اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ28 March, 2006 | کھیل پاکستان بمقابلہ سری لنکا۔سکور کارڈ27 March, 2006 | کھیل ’سری لنکا کی بولنگ کمزور ہے‘25 March, 2006 | کھیل سری لنکا: بقیہ ون ڈے کیلیےاضافی دن18 March, 2006 | کھیل سری لنکا کو 202 کا ٹارگٹ17 March, 2006 | کھیل سری لنکا سوریا اور واس کے بغیر 16 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||