سری لنکا: اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن سری لنکا نے اپنی دوسری انگز میں دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے ہیں۔ سری لنکا کی دوسری انگز میں پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب جیاسوریا محد آصف کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ جیاسوریا نے 13 رنز بنائے۔ جیا سوریا کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے تھرنگا نے، جو پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہو گئے تھے دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کی اور 76 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں بارہ چوکے شامل تھے۔ اس سے پہلے سری لنکا نے پاکستان کو 176 کے مجموعی سکور پر آؤٹ کر دیا تھا۔ سری لنکا نےاپنی پہلی میں انگز 185 رنز بنائے تھے ۔اس طرح اسے پاکستان پر 9 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ اس سے قبل تیسرے دن پاکستان نے کھیل کے آغاز میں انضمام الحق، عبدالرزاق اور شاہد آفریدی کی قیمتی وکٹیں گنوا دی تھیں۔ان کے بعد آنے والے کھلاڑی بھی سری لنکا کی تباہ کن بالنگ کا مقابلہ نہ کر سکے اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہو گئے۔ تیسرے دن آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی انضمام الحق تھے انہوں نے اکتیس رن بنائے جبکہ عبدالرزاق صرف آٹھ رن بنا کر پویلین میں واپس چلے گئے۔ اس کے بعد آفریدی کھیلنے آئے اور وہ چودہ رن بنا کر مرلی دھرن کا نشانہ بن گئے۔ اس وقت تک پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچپن رن بنائے تھے۔ تھا۔ اپنی اننگز کے دوران انضمام الحق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھی بن گئے۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف19 ٹیسٹ میچوں میں1495 رنز بنائے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز اروندا ڈی سلوا کے پاس تھا جنہوں نے پاکستان کےخلاف 21 ٹیسٹ میچوں میں1475 رنز بنائے تھے۔ | اسی بارے میں ’ہرمیچ پہلا سمجھ کر کھیلتا ہوں‘27 March, 2006 | کھیل کولمبو: پہلا دن پاکستان کے نام27 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||