’ہرمیچ پہلا سمجھ کر کھیلتا ہوں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
محمد آصف اپنی کارکردگی میں بہتری لاتے ہوئے پاکستانی پیس اٹیک کا اہم حصہ بنتے جارہے ہیں۔ کراچی ٹیسٹ میں بھارتی بیٹنگ لائن کو بکھیرنے کے بعد کولمبو ٹیسٹ میں بھی ان کی عمدہ بولنگ نے سری لنکا کو کم سکور پر آؤٹ کردیا۔ شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے محمد آصف کا کہنا ہے کہ انہیں کامیابی اس لیئے مل رہی ہے کہ وہ لینتھ لائن کا خیال رکھتے ہوئے بولنگ کرتے ہیں۔ وہ طویل مدتی پلاننگ نہیں کررہے ہیں بلکہ ہر میچ کو پہلا میچ سمجھ کر کھیل رہے ہیں۔ محمد آصف کہتے ہیں کہ بھارت کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں سات وکٹوں کی کارکردگی سے بھی انہیں حوصلہ ملا تاہم وہ وقاریونس کے بولنگ کوچ بننے سے بہت خوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ وقاریونس کے آنے سے مثبت فرق پڑا ہے۔ انہوں نے بولرز کو فاضل رنز سے روکنے کے لیئے بنیادی باتیں بتائی ہیں جس کے نتائج اس دورے میں ظاہر ہورہے ہیں۔ محمد آصف کا کہنا ہے کہ صبح وکٹ میں نمی تھی جس کا انہیں فائدہ ہوا۔ سنگاکارا اور سماراویرا کو خوبصورتی سے بولڈ کرنے کے بارے میں محمد آصف کہتے ہیں کہ سنگاکارا کو تین اوورز میں انہوں نے کوئی ان سوئنگ یا اندر آتی ہوئی گیند نہیں کرائی لیکن جب ایک گیند کی تو اسی پر وہ چکمہ کھا گئے اسی طرح سماراویرا کو تین آؤٹ سوئنگ کیئےاور جب ایک ان سوئنگ کی تو وہ دھوکہ کھاگئے۔ محمد آصف کے مطابق گیند کو دونوں طرف سوئنگ کرنا ان کی خداداد صلاحیت ہے۔ محمد آصف کولمبو کی گرمی سے بہت پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بیٹنگ وکٹ ہے۔ دوسری اننگز میں سپنرز کا کردار اہم ہوگا۔ محمد آصف اس سال پاکستانی ٹیم کے دورۂ انگلینڈ سے قبل کاؤنٹی کرکٹ میں لیسٹر شائر کی نمائندگی کرینگے ان کا کہنا ہے کہ اس سے انہیں انگلش موسم اور وکٹوں کو سمجھنے میں بڑی مدد ملے گی۔ | اسی بارے میں کولمبو: پہلا دن پاکستان کے نام27 March, 2006 | کھیل ’سری لنکا کی بولنگ کمزور ہے‘25 March, 2006 | کھیل پاکستان نے12 سال بعد سیریزجیت لی22 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||