پاکستان نے12 سال بعد سیریزجیت لی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کولمبو میں پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹ سے شکست دے کر سیریز جیت لی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب مکمل نہ ہوسکا تھا جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے چار وکٹوں سے جیتا تھا۔ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف بارہ سال کے طویل عرصے کے بعد ون ڈے سیریز جیتی ہے۔ آخری بار 95-1994ء میں پاکستان نے سلیم ملک کی قیادت میں سری لنکا میں کھیلی گئی پانچ میچوں کی سیریز چار ایک سے جیتی تھی۔ سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں پاکستانی کپتان انضمام الحق نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی اور سری لنکا کی پوری ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 224 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
جواب میں پاکستان نے محمد یوسف، شعیب ملک اور عمران فرحت کی عمدہ بلے بازی کی بدولت مطلوبہ ہدف چھیالیسویں اوور میں حاصل کر لیا۔ محمد یوسف نے نصف سنچری بنائی۔ وہ 53 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شعیب ملک اور عمران فرحت نے چھیالیس رن کی خوبصورت اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے مرلی دھرن نے تین، معروف نے دو جبکہ دلشان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی اور محمد آصف نے تین، تین جبکہ عبدالرزاق اور شعیب ملک نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دو سری لنکن کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔
دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی۔ سلمان بٹ کی جگہ عمران فرحت کو پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ نوآن کولاسکیرا کی جگہ پرساد سری لنکن ٹیم میں آئے۔ پاکستانی ٹیم انضمام الحق( کپتان) محمد یوسف۔ یونس خان۔ عبدالرزاق۔ شاہد آفریدی۔ شعیب ملک۔ کامران اکمل۔عمران فرحت۔ نوید الحسن۔ راؤ افتخار اور محمد آصف پر مشتمل ہے۔ سری لنکن ٹیم میں جے وردھنے( کپتان) اپل تھارنگا۔ سنگاکارا۔ تلکارتنے دلشن۔ رسل آرنلڈ۔ پرویز ماہروف۔ مالنگا۔ مرلی دھرن۔ لوکوآراچی۔ چمارا کاپوگدیرا اور پرساد شامل ہیں۔ امپائرز سری لنکا کے اشوکا ڈی سلوا اور آسٹریلیا کے اسٹیو ڈیوس ہیں میچ ریفری آسٹریلیا کے ایلن ہرسٹ ہیں۔ | اسی بارے میں سری لنکا: بقیہ ون ڈے کیلیےاضافی دن18 March, 2006 | کھیل کولمبو میں پاکستان کی فتح19 March, 2006 | کھیل ’غیر ضروری دفاعی کھیل ٹھیک نہیں‘20 March, 2006 | کھیل سنہالیز میں بڑے سکور کی توقع21 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||