’سری لنکا کی بولنگ کمزور ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کے خیال میں سری لنکا کے مقابلے میں پاکستان کی جیت کے امکانات زیادہ روشن ہیں کیونکہ سری لنکا کی بولنگ کمزور ہے۔ رمیز راجہ جو پاک سری لنکا سیریز کی کمنٹری کے لیئے اسوقت کولمبو میں موجود ہیں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کو اپنے تجربہ کار کھلاڑیوں مرون اتاپتو اور چمندا واس کی کمی شدت سے محسوس ہوگی۔ مرون اتاپتو اچھے کپتان ہونے کے ساتھ ساتھ تجربہ کار بیٹسمین بھی ہیں اور کوئی بھی کپتان ان فٹ ہونے کے سبب نہ کھیلے تو اس کا اثر ٹیم پر ضرور پڑتا ہے۔ ستاون ٹیسٹ اور ایک سو اٹھانوے ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے رمیز راجہ کے خیال میں سری لنکا کی ٹیم میں جے سوریا کی واپسی خوش آئند ہے لیکن ان کی بولنگ انہیں کمزور لگ رہی ہے کیونکہ چمندا واس کے پاس تجربہ ہے اور وہ ٹیم میں نہیں ہیں۔
رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم مرلی پر ہی انحصار کرے گی جو اس کی کامیابیوں میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ سری لنکا میں جنوبی افریقہ جیسی بڑی ٹیم مرلی کا مقابلہ نہیں کرسکی جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم برائن لارا کے چھ سو سے زائد رنز بنانے کے باوجود مرلی کے سامنے ڈھیر ہوگئی۔ رمیز راجہ کے مطابق پاکستانی ٹیم کی گزشتہ ایک سال کے دوران ٹیسٹ کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے سے بھی اسے اپنے حریف پر نفسیاتی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے رکن رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کی جیت اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ بیٹنگ پاکستان کا مضبوط شعبہ نہیں ہے اس کے باوجود ٹیم مشکل حالات میں ان وکٹوں پر جیتی جو بیٹنگ کے لیئے کسی طور مناسب نہیں تھیں۔ پاکستانی ٹیم کو شعیب اختر کی کمی محسوس ہوگی لیکن نوجوان کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اگر سری لنکا کو اپنی کرکٹ پرکشش بنانی ہے تو وکٹوں کا معیار بلند کرنا ہوگا۔ پاکستان کے خلاف ون ڈے کی وکٹیں ایک روزہ کرکٹ کے لیئے غیرموزوں تھیں جس کی وجہ سے شائقین کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر تھی۔ سری لنکن شائقین کرکٹ سمجھتے ہیں لیکن حالیہ برسوں میں وہ دیکھ رہے ہیں کہ شائقین اسٹیڈیم کا رخ نہیں کررہے ہیں۔ | اسی بارے میں سری لنکا سوریا اور واس کے بغیر 16 March, 2006 | کھیل پانچ وکٹوں کی نصف سینچری08 March, 2006 | کھیل مرلی کا ’دوسرا‘ اننگز21 March, 2005 | کھیل مرلی کا ایکشن درست قرار پا گیا04 February, 2006 | کھیل سری لنکن کپتان سیریز سے باہر 18 March, 2006 | کھیل بھارت نے سری لنکا کو ہرا دیا 01 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||