پانچ وکٹوں کی نصف سینچری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے بالر مرلی دھرن نے اپنے کیریئر میں پچاسویں مرتبہ پانچ یا پانچ سے زائد وکٹیں حاصل کی ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف بوگرہ ٹیسٹ کے پہلے روز مرلی دھرن نے بنگلہ دیش کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مرلی دھرن کی کامیاب بالنگ کی بدولت بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ مرلی دھرن نے بنگلہ دیش کی اننگز کے دوران پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے علاوہ دو کیچ بھی پکڑے۔ جب سری لنکا نے اپنی اننگز شروع کی تو اس کے دو کھلاڑی 25 رنز کے سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے بالروں میں رچرڈ ہیڈلی دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 36 مرتبہ ایک اننگز میں پانچ یا پانچ سے زائد وکٹیں حاصل کی ہیں۔ شین وارن نے اپنے کیریئر کے دوران 34 مرتبہ ایک اننگز میں پانچ یا پانچ سے زائد وکٹیں حاصل کی ہیں۔ چند روز پہلے ہی مرلی دھرن دنیائے کرکٹ کی تاریخ میں ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں میں ایک ہزار وکٹ حاصل کرنے والے پہلے بالر بن گئے تھے۔ مرلی دھرن نے یہ کارنامہ چٹاگانگ میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن سر انجام دیا تھا۔ بین الاقوامی کرکٹ میں وکٹیں حاصل کرنے کے لحاظ سے مرلی دھرن سر فہرست ہیں جبکہ اس فہرست میں آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 952 بلے بازوں کو اپنی سپن باؤلنگ کا نشانہ بنایا۔ تیسرے نمبر پر پاکستان کے بالر وسیم اکرم ہیں جنہوں نے 916 ووکٹ حاصل کیں۔ آسٹریلیا کے میکگرا 873 جبکہ انڈیا کے سپنر انیل کمبلے 824 کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ | اسی بارے میں ’مرلی ہزار وکٹیں لے سکتے ہیں‘14 April, 2004 | کھیل ’ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کے لئے ہیں‘ 09 May, 2004 | کھیل مرلی کا ایکشن درست قرار پا گیا04 February, 2006 | کھیل شین وارن مرلی پر برس پڑے16 June, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||