BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 April, 2006, 11:49 GMT 16:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہیئر اور مرلی کا سامنا نہیں ہوگا

مرلی دھرن کے ایکشن پر معترض امپائر ڈیرل ہیئر
مرلی دھرن کے ایکشن پر معترض امپائر ڈیرل ہیئر
آسٹریلوی امپائر ڈیرل ہیئر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پیر سے کینڈی میں شروع ہونے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں امپائرنگ نہیں کریں گے اور ان کی جگہ پہلے ٹیسٹ کے امپائر اسٹیو ڈیوس ہی اپنے آسٹریلوی ساتھی ڈیرل ہارپر کا ساتھ دیں گے۔

چند روز قبل جب آئی سی سی نے یہ خبر جاری کی تھی کہ آسٹریلوی امپائرز ڈیرل ہیئر اور ڈیرل ہارپر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کینڈی میں ہونے والے ٹیسٹ کے امپائرز ہوں گے تو اسے بڑی دلچسپی سے پڑھاگیا تھا کیونکہ ڈیرل ہیئر ہی وہ امپائر تھے جنہوں نے سب سے پہلے مرلی دھرن کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کرتے ہوئے1995ء کے میلبورن ٹیسٹ میں ان کی گیند کو نو بال قرار دیا تھا۔

اس کے بعد بین الاقوامی کرکٹ ایک بڑے قضیئے سے دوچار ہوگئی تھی لہذا سب کو اس بات کا شدت سے انتظار تھا کہ مرلی دھرن کے ہوم گراؤنڈ کینڈی میں ڈیرل ہیئر کا سری لنکن آف اسپنر سے کس طرح سامنا رہتا ہے۔

ہفتے کو سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو دلیپ مینڈس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈیرل ہیئر کینڈی ٹیسٹ کے امپائر نہیں ہیں لیکن وہ یہ ماننے کے لیئے تیار نہیں کہ ہیئر کو تبدیل کردیا گیا ہے بلکہ ان کا دعوٰی ہے کہ آئی سی سی نے کینڈی ٹیسٹ کے لیئے جن امپائرز کے نام بھیجے ہیں وہ ہارپر اور ڈیوس ہیں۔

ہیئر کبھی بھی سری لنکن ٹیم اور شائقین کے لیئے پسندیدہ نہیں رہے

یاد رہے کہ کینڈی میں ڈیرل ہیئر کے امپائر مقرر کئے جانے کی خبر سری لنکا میڈیا نےشہ سرخیوں کے ساتھ شائع کی تھی۔ عام خیال یہ ہے کہ سری لنکا میں شدید ردعمل کے پیشِ نظر ڈیرل ہیئر نے ہی سری لنکا نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ مرلی کے بولنگ ایکشن پر اعتراص کرنے اور اپنی کتاب میں اس واقعے کا تذکرہ کرنے کے بعد ہیئر کبھی بھی سری لنکن ٹیم اور شائقین کے لیئے پسندیدہ نہیں رہے۔

یہ بھی ممکن ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ڈیرل ہیئر کی تعیناتی پر اعتراض کیا ہو تاہم سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز بنڈولا ورنا پورا نے اس کی تردید کی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دلیپ مینڈس اس امر سے انکار کر رہے ہیں کہ ہیئر کینڈی ٹیسٹ کے امپائر تھے حالانکہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جاری کردہ سیریز کی تفصیلات میں ہیئر کا نام امپائرز پینل میں موجود ہے اور اطلاعات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ڈیرل ہیئر کے لیئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کر رکھے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد