شعیب ملک کی سنچری، میچ ڈرا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نوجوان شعیب ملک اور فیصل اقبال کی شاندار بیٹنگ سے حوصلہ پاتے ہوئے پاکستانی ٹیم کولمبو ٹیسٹ باوقار انداز میں ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ شعیب ملک پاکستان کو محفوظ پوزیشن میں رکھنے کی جدوجہد میں پہلی ٹیسٹ سینچری بناکر مرکز نگاہ رہے۔ انہوں نے488 منٹ کی میراتھن اننگز میں21 چوکے اور مرلی کو دوچھکے لگاتے ہوئے148 رنز اسکور کیئے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ فیصل اقبال نے60 رنز کی قابل ذکر اننگز کھیلی۔ کپتان انضمام الحق نے بھی صورتحال کی نزاکت دیکھتے ہوئے بیٹنگ کی اور 48 رنز بنائے۔ جب پانچویں اور آخری دن کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے4 وکٹوں کے نقصان پر337 رنز بنائے تھے۔ شعیب ملک کے ساتھ عبدالرزاق 20 رنز پر کھیل رہے تھے۔ پاکستان نے 89 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز شروع کی تو جیت کے لیئے اسے98 اوورز میں369 رنز درکار تھے۔ بارش کی وجہ سے ایک سو بیس منٹ کا کھیل ضائع ہونے کے بعد اوورز کم ہوکر85 رہ گئے۔ مرلی دھرن پاکستان کے لیے سب بڑا خطرہ کے طور پر میدان میں اترے۔ مرلی دھرن نے چوتھے دن عمران فرحت اور یونس خان کو آؤٹ کرکے اپنے ساتھیوں کی امید بندھائی تھی لیکن فیصل اور ملک نے مرلی دھرن سمیت ہر بولر کو بڑے اعتماد سے کھیلا۔ فیصل اقبال نے جو محمد یوسف کے ان فٹ ہونے کے سبب ٹیم میں شامل کئے گئے تھے پہلی اننگز کی مایوس کن کارکردگی کی تلافی 12 ویں ٹیسٹ میں چوتھی نصف سنچری کے ذریعے کردی۔ وہ 60 رنز بناکر نئی گیند کے ساتھ بولنگ کرنے والے فرویز ماہروف کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ فیصل اقبال نے شعیب ملک کے ساتھ تین گھنٹے سے بھی زائد وقت کریز پر گزار کر تیسری وکٹ کے لئے قیمتی115 رنز کا اضافہ کیا۔ انضمام الحق خوش قسمت رہے کہ صفر پر کمارسنگاکارا ان کا کیچ لینے میں ناکام رہے۔ اس دوران ایل بی ڈبلیو کی پرزور اپیلوں کا بھی انہیں سامنا رہا لیکن پاکستانی کپتان نے خود کو جلد ہی حالات کے مطابق ڈھالتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں اسٹروکس کھیلنے شروع کردیئے تاہم چائے کے وقفے کے بعد 48 کے انفرادی اسکور پر مرلی دھرن کلوز فیلڈر دلشن کے تعاون سے انہیں آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔انضمام الحق نے شعیب ملک کے ساتھ چوتھی وکٹ کی شراکت میں81 رنز کا اضافہ کیا۔ شعیب ملک وکٹ پر طویل قیام کے دوران ہر گیند کو میرٹ پر کھیلے۔ نروس نائنٹیز کے دوران وہ نروس رہے جب94 کے اسکور پر جے سوریا کی گیند پر کاٹ بی ہائینڈ کی اپیل بھی مسترد ہوئی جس کے بعد انہوں نے جے سوریا ہی کو چوکا لگاکر15 ویں ٹیسٹ میں پہلی سنچری 7 گھنٹے 9 منٹ کی بیٹنگ میں مکمل کرلی جس میں14 چوکے شامل تھے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ تین اپریل سے کینڈی میں شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم انضمام الحق( کپتان) ۔ یونس خان۔ فیصل اقبال۔ عبدالرزاق۔ شاہد آفریدی۔ شعیب ملک۔ کامران اکمل۔عمران فرحت۔ عمرگل۔ دانش کنیریا اور محمد آصف پر مشتمل ہے۔ سری لنکا کی ٹیم میں جے وردھنے( کپتان) اپل تھارنگا۔ سنتھ جے سوریا۔کمار سنگاکارا۔ تلکارتنے دلشن۔تھلان سماراویرا۔ فرویز ماہروف۔ لستھ مالنگا۔ مرلی دھرن۔ مالنگا بندارا اور دلہارا فرنینڈو شامل ہیں۔ امپائرز جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹزن اور آسٹریلیا کے اسٹیو ڈیوس ہیں میچ ریفری آسٹریلیا کے ایلن ہرسٹ ہیں۔ | اسی بارے میں سری لنکا: اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ28 March, 2006 | کھیل پاکستان تمام کھلاڑی آؤٹ28 March, 2006 | کھیل ’ہرمیچ پہلا سمجھ کر کھیلتا ہوں‘27 March, 2006 | کھیل کولمبو: پہلا دن پاکستان کے نام27 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||