BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 March, 2006, 04:30 GMT 09:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان تمام کھلاڑی آؤٹ
آفریدی نے اپنا جارجانہ انداز نہیں چھوڑا ہے
آفریدی نے اپنا جارجانہ انداز نہیں چھوڑا ہے
سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کے تمام کھلاڑی 176 رنز پر آؤٹ ہوگئے ہیں اس طرح سری لنکا کو پہلی انگز میں پاکستان پر نو رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے کھیل کے آغاز میں انضمام الحق، عبدالرزاق اور شاہد آفریدی کی قیمتی وکٹیں گنوا دی ہیں ۔

ان کے بعد آنے والے کھلاڑی بھی سری لنکا کی تباہ کن باؤلنگ کا مقابلہ نہ کر سکے اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے۔

ابھی پاکستان کو سری لبکا کی پہلی انگگز کا سکور برابر کرنے کے لیے مزید چودہ رنز درکار ہیں۔



تیسرے دن آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی انضمام الحق تھے انہوں نے اکتیس رن بنائے جبکہ عبدالرزاق صرف آٹھ رن بنا کر پویلین میں واپس چلے گئے۔ اس کے بعد آفریدی کھیلنے آئے اور وہ چودہ رن بنا کر مرلی دھرن کا نشانہ بن گئے۔ اس وقت تک پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچپن رن بنائے تھے۔

دوسرے دن جب کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چوبیس رن بنائے تھے۔ اس وقت انضمام الحق تیس رن پر بیٹنگ کر رہے تھے اور عبدالرزاق نے ایک رن بنایا تھا۔

منگل کی صبح کھیل شروع ہوتے ہی سری لنکا کو انضمام کے آؤٹ ہونے کی صورت میں اہم کامیابی حاصل ہوئی۔ انضمام کی جگہ شاہد آفریدی کھیلنے آئے ہیں۔

اپنی اننگز کے دوران انضمام الحق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھی بن گئے۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف19 ٹیسٹ میچوں میں1495 رنز بنائے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز اروندا ڈی سلوا کے پاس تھا جنہوں نے پاکستان کےخلاف 21 ٹیسٹ میچوں میں1475 رنز بنائے تھے۔

دوسرے دن پاکستان کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عمران فرحت، شعیب ملک، فیصل اقبال اور یونس خان شامل تھے۔ عمران فرحت انہتر رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انضمام اور عمران نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں چورانوے رن کا اضافہ کیا تھا۔

فیصل اقبال دو رن بنا کر، شعیب ملک تیرہ رن بنا کر جبکہ یونس خان پہلی ہی گیند پر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے مہروف اور ملنگا نے دو، دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم چائے کے وقفے سے پہلے اپنی پہلی اننگز میں ایک سو پچاسی رن بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ دلشان تلکارتنے اور فرویز مہروف کے علاوہ سری لنکا کا کوئی بھی بلے باز پاکستانی بالنگ کے سامنے نہیں ٹھہر سکا۔ پاکستان کی طرف سے محمد آصف نے چار ، دانش کنیریا نے تین ، عمرگل نے دو جبکہ شاہد آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ی لنکا کی پہلی پانچ وکٹیں صرف بتیس کے سکور پر گر گئی تھیں تاہم تلکارتنے دلشان اور فرویز مہروف نے چھٹی وکٹ کے لیئے ایک سو دس رن بنا کر اپنی ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا تھا۔

فرویز مہروف 46 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دلشان نصف سنچری سکور کرنے کے بعد 69 رن بنا کر دانش کنیریا کی بولنگ پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی دلہارا فرنینڈو تھے جنہیں انضمام الحق نے کنیریا کی گیند پر کیچ کیا۔ملنگا کو شاہد آفریدی نے آؤٹ کیا جبکہ بندارا سولہ رن بنا کر دانش کنیریا کی ہی گیند پر بولڈ ہوئے۔

سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ دوسرے دن کے آغاز میں پاکستانی کپتان انضمام الحق نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب پہلے ہی اوور میں تھارنگا بنا کوئی رن بنائے محمد آصف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ جب سری لکا کا سکور دس رن پر پہنچا تو صحت یاب ہو کر ٹیم میں واپس آنے والے سنتھ جے سوریا کو عمر گل نے بولڈ کر دیا۔

اٹھارہ کے مجموعی سکور پر سنگاکارا آٹھ رن بنا کر محمد آصف کا دوسرا شکار بنے جبکہ کپتان مہیلا جے وردھنے بھی اپنی ٹیم کا سہارا نہ دے سکے اور صرف ایک رن بنا کر عمر گل کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔سمارا ویرا بھی چار رن بنا کر محمد آصف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

پاکستانی ٹیم میں فیصل اقبال کو ہمسٹرنگ کا شکار محمد یوسف کی جگہ ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔

پاکستانی ٹیم انضمام الحق( کپتان) ۔ یونس خان۔ فیصل اقبال۔ عبدالرزاق۔ شاہد آفریدی۔ شعیب ملک۔ کامران اکمل۔عمران فرحت۔ عمرگل۔ دانش کنیریا اور محمد آصف پر مشتمل ہے۔

سری لنکن ٹیم میں جے وردھنے( کپتان) اپل تھارنگا۔ سنتھ جے سوریا۔کمار سنگاکارا۔ تلکارتنے دلشن۔تھلان سماراویرا۔ فرویز ماہروف۔ لستھ مالنگا۔ مرلی دھرن۔ مالنگا بندارا اور دلہارا فرنینڈو شامل ہیں۔

امپائرز جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹزن اور آسٹریلیا کے اسٹیو ڈیوس ہیں میچ ریفری آسٹریلیا کے ایلن ہرسٹ ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد