:مرلی دھرن سے خطرہ ہے: فلنٹاف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اینڈریو فلنٹاف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا کے بولر مرلی دھرن ان کی ٹیم کے لیئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ انگلینڈ نے پچھلے ہفتے ایجبسٹن میں کھیلاگیا ٹیسٹ میچ جیت لیا تھا لیکن اس میچ میں مرلی دھرن نے دس وکٹ حاصل کیے تھے۔ فلنٹاف کا کہنا تھا کہ مرلی دھرن کے خلاف بیٹنگ کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ ’ان کے خلاف بیٹنگ زیادہ آسان نہیں ہوتی جاتی، ان کی ہرگیند بیٹسمین کے لیئے آزمائش ہے اور ان کی مسلسل یہ کوشش رہتی ہے کہ بیسٹمین کو شکست دیں۔‘ فلنٹاف کاؤنٹی کرکٹ میں مرلی دھرن کے ساتھ لنکاشائر کی ٹیم میں کھیل چکے ہیں اور وہ بتاتے ہیں کہ مرلی دھرن بولنگ میں ’ہمیشہ کوئی نیا تجربہ کرتے رہتے ہیں۔‘ مرلی دھرن صرف ایک سو پانچ ٹیسٹ میچ کھیل کر 624 ٹیسٹ وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ شین وارن ان سے 61 وکٹ زیادہ حاصل کر چکے ہیں لیکن انہوں نے مرلی دھرن سے 35 ٹیسٹ میچ بھی زیادہ کھیلے ہیں۔ انگلینڈ اور سری لنکا کےدرمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جمعہ سے ٹرینٹ برِج میں کھیلا جائے گا۔ اینگلینڈ میں اس سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ | اسی بارے میں انگلینڈ نے دوسرا ٹیسٹ جیت لیا28 May, 2006 | کھیل سری لنکا نے میچ بچالیا15 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||