BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 20 August, 2006, 22:03 GMT 03:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بال ٹیمپرنگ تنازعہ: میچ اورسیریزختم
اوول
امپائر ڈیرل ہیئر اور بلّی ڈاکٹرو
بال ٹیمپرنگ کے مبینہ تنازعے کے بعد اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ کو فاتح قرار دیتے ہوئے میچ ختم کر دیا گیا اور یوں پاکستان یہ سیریز 0۔3 سے ہار گیا۔

امپائروں نے پاکستان پر پانچ رن کا جرمانہ بھی کیا اور یہ کہاگیا کہ پاکستان نے چائے کے وقفے کے بعدگراؤنڈ میں آنے سے انکار کر دیا۔

پاکستانی ٹیم کچھ تاخیر سے گراؤنڈ میں آئی لیکن امپائر ڈیرل ہیئر اور بلّی ڈاکٹرو اس کے بعد بھی واپس نہیں آئے۔ جس کے نتیجے میں پاکستانی ٹیم واپس چلی گئی۔

خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ اوول میں امپائروں کے میدان میں آنے سے انکار کے بعد چوتھے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا ہے۔

تنازعے کا آغاز چائے کے وقفے سے پہلے پاکستان کے خلاف گیند خراب کرنے یا بال ٹیمپرنگ کے الزام سے ہوا۔ چائے کے وقفے کے بعد امپائر اور انگلینڈ کے بلے باز پِچ پر پہنچ گئے لیکن پاکستانی کرکٹ ٹیم میدان میں نہیں آئی تو کچھ دیر کے بعد امپائر نے بیلز گرا دیئے اور فیلڈ سے چلے گئے۔

اس کے بعد پیر کو پانچویں دن کا کھیل ہونے کے بارے میں کرکٹ حکام اور امپائروں کے درمیان مذاکرات ہوئے لیکن سات گھنٹے کی کوششوں کے بعد میچ کا فیصلہ انگلینڈ کے حق میں کرنے کے بعد میچ ختم ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔

مشترکہ بیان
 ٹیموں، میچ ریفریوں اور ای سی بی اور پی سی بی کے حکام کے درمیان تفصیلی مذاکرات کے بعد یہ افسوسناک فیصلہ کیا گیا ہے کہ پانچویں دن کا کھیل نہیں ہو گا۔ اس لیئے چوتھے ٹیسٹ کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور انگلیڈ کو میچ کا فاتح قرار دے دیا گیا ہے

اس سلسلے میں آئی سی سی، انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈز کا ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’ٹیموں، میچ ریفریوں اور ای سی بی اور پی سی بی کے حکام کے درمیان تفصیلی مذاکرات کے بعد یہ افسوسناک فیصلہ کیا گیا ہے کہ پانچویں دن کا کھیل نہیں ہو گا۔ اس لیئے چوتھے ٹیسٹ کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور انگلیڈ کو میچ کا فاتح قرار دے دیا گیا ہے۔

ضوابط کے مطابق محسوس کیا گیا ہے کہ امپائروں کا میچ میں پاکستان کو شکست خوردہ قرار دینے اور میچ کا فیصلہ انگلیڈ کے حق میں کرنے کا فیصلہ درست تھا۔

پاکستان کی ٹیم پانچ رنز کی سزا پر ناخوش تھی۔ میچ ریفری مائیک پروکٹر گیند خراب کرنے پر پاکستان پر پانچ رن کا جرمانہ کیئے جانے کے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اور جب ان کی رپورٹ آ جائے گی تو معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں آئی سی سی ایک الگ رپورٹ جاری کرے گی‘۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہر یار نے اس بات کی وضاحت کی تھی کہ پاکستان کی ٹیم نے آنے میں تاخیر کیوں کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتی تھی اور اس میں اسے چند منٹ کی تاخیر ہو گئی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد