ڈیرل ہیئر کے خط کا متن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈگ، ہم نے آج شروع شام جس بات پر تبادلۂ خیال کیا تھا یہ ای میل اسی کی توثیق کے حوالے سے ہے۔ میں اس بات کو سمجھتا ہوں کہ آئی سی سی مسقبل میں میری تقرری کے حوالے سے دشوار صورتِ حال سے دوچار ہو گی۔ میں نےاس بارے میں سوچ بچار کے بعد یہ پیشکش کر رہا ہوں۔ منجانب: ڈیرل ہیئر منگل 22 اگست 2006 بنام: ڈگ کووئی موضوع: آگے کا راستہ میں مندرجہ ذیل شرائط پر 31 اگست 2006 سے امپائروں کے ایلیٹ پینل سے مستعفی ہونے کے لیئے تیار ہوں۔ 1، آئندہ چار سال میں متوقع آمدنی کے ازالے کے طور پر یکمشت رقم کی ادائیگی _ میرا خیال ہے کہ ان چار سال میں، میں آئی سی سی اور عالمی امپائرنگ کو بہت کچھ دے سکتا تھا۔ یہ رقم پانچ لاکھ ڈالر ہو گی جس کی تفصیلات دونوں فریق خفیہ رکھیں گے۔ یہ رقم 31 اگست 2006 تک، براہ راست میرے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔ 2، آئی سی سی میری ریٹائرمنٹ کا اعلان جیسے بھی وہ چاہے کر سکتی ہے لیکن میری ترجیح یہ ہو گی کے اسے محض لائف سٹائل چوائس (اپنے انداز سے زندگی گزارنے کا فیصلہ) قرار دیا جائے کیونکہ تین سال قبل میری آسٹریلیا سے منتقلی کی وجہ بھی یہی تھی۔ 3، میں اپنے فیصلے کی ممکنہ وجوہ پر سرِِ عام کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ 4، یہ پیشکش مجھے ماضی میں یا مستقبل میں ذرائع ابلاغ میں کیے گئے کسی تبصرے کے خلاف قانونی چارہ جوئی سے نہیں روکے گی۔ 5، یہ پیشکش مجھے کسی بھی صورت میں آئی سی سی کی کسی تنظیم یا رکن، خاص طور پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ارکان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف دیوانی مقدمہ نہ کرنے کا پابند نہیں کرے گی اور نہ ہی بحیثیت برطانوی شہری کسی عدالت یا کسی بھی اور فورم میں اپنے حقوق پر کے تحفظ سے نہیں روکے گی۔ میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ یہ پیشکش صرف ایک مرتبہ ہی کے لیئے ہے اور اگر اسے قبول نہ کیا گیا تو میں موجودہ کنٹریکٹ کے تحت 31 مارچ 2008 تک امپائر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دینے کے لیئے دستیاب رہوں گا۔ |
اسی بارے میں پاکستان کو گیند خراب کرنے پر سزا20 August, 2006 | کھیل پاکستان 331 آگے، انگلینڈ 78پرایک 19 August, 2006 | کھیل شعیب، شاہد ایک روزہ ٹیم میں شامل20 August, 2006 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||