’ون ڈے سیریز جاری رہے گی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ اوول ٹیسٹ کے تنازع کے باوجود پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اوول میں ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ امپائرز نے اس وقت ختم کر کے انگلینڈ کو فاتح قرار دیا تھا جب پاکستانی ٹیم چائے کے وقفے کے بعد میدان میں نہیں آئی۔ پاکستان ٹیم کا موقف ہے کہ یہ تاخیر انہوں نے احتجاجاً کی تھی کیونکہ امپائر ڈیرل ہئر نے ان پر گیند خراب کرنے کا الزام لگایا تھا۔ لیکن اس تمام بدمزگی اور تنازع کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکیوٹیو سلیم الطاف نے کہا ہے کہ جہاں تک انہیں پتہ ہے یہ دورہ جاری رہے گا اور ’ایک روزہ میچوں کا ٹیسٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پیر 28 اگست کو ایک 20/20 میچ کھیلا جانا ہے جس کے بعد پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ لیکن اس شیڈول اور سلیم الطاف کے بیان کے باوجود دورہ جاری رکھنے کا حتمی فیصلہ شائد آئی سی سی کے فیصلے کے بعد ہی ہو سکے گا۔ ادھر پاکستان ٹیم کے کوچ باب وولمر نے کہا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ برطانوی شائقین کو اوول میں آخری دن کا کھیل دیکھنے سے محروم ہونا پڑا ہے لیکن ’ٹیم کا خیال تھا کہ انہیں اپنا اصولی موقف واضح کرنے کی ضرورت تھی اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹیم کا یہ موقف صحیح تھا۔ ہم نے چیٹنگ نہیں کی تھی لیکن اس بارے میں جج اور جیوری نے ہم سے رجوع کیے بغیر ہی فیصلہ کر لیا تھا۔‘ باب وولمر نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستانی ٹیم یہ میچ جاری رکھنا چاہتی تھی ’ہم میدان میں جانے والے تھے کہ امپائرز اندر آگئے۔ مسئلہ یہ تھا کہ ان کی واپس آنے کی رفتار ہمارے نکلنے کی رفتار سے تیز تھی۔ اس سارے امر سے بہتر طریقے سے نمٹا جا سکتا تھا۔‘ متنازع آسٹریلوی امپائر ڈیرل ہیئر نے میچ کے دوران گیند بدلنے اور انگلینڈ کو پانچ پینلٹی رنز دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ امپائر ڈیرل ہیئر کو روزہ سیریز کے لیے تقرر نہیں کیا گیا ہے تاہم کسی امپائر کے انگلینڈ کے سابق کپتان ایلک سٹیوورٹ نے کہا ہے کہ ’یہ کرکٹ کے لیے ایک انتہائی افسوسناک دن تھا۔‘ ان کے مطابق اس دورے کا جاری رہنا اس لیئے بہت ضروری ہے تاکہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تعلقات خراب نہ ہو جائیں۔ لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’میں صرف یہ کہوں گا کہ امپائر کا فیصلہ قبول کرنا چاہیے۔ ہمیں یہی سکھایا گیا ہے۔‘ انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ اور سری کاؤنٹی نے شائقین کو اتوار کے ٹکٹوں کا چالیس فییصد حصہ اور پیر کے ٹکٹوں کی سو فیصد رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ |
اسی بارے میں بال ٹیمپرنگ تنازعہ: میچ اورسیریزختم20 August, 2006 | کھیل چوتھے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا20 August, 2006 | کھیل پاکستان کو گیند خراب کرنے پر سزا20 August, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||