BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 November, 2007, 12:54 GMT 17:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہاکی: پاکستان افتتاحی میچ ہارگیا
پاکستان بمقابلہ جرمنی
کھیل زیادہ تر پاکستانی ہاف میں ہی ہوتا رہا
کوالالمپور میں کھیلی جا رہی چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی دن کھیلے گئے ابتدائی دو میچوں میں جرمنی نے پاکستان کو جبکہ ہالینڈ نےانگلینڈ کو شکست دے دی ہے۔

یہ ٹورنامنٹ پہلے لاہور میں کھیلا جانا تھا تاہم سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر اس ٹورنامنٹ کو پاکستان سے ملائیشیا منتقل کر دیا گیا ہے۔

جمعرات کو پاکستان نے ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف کھیلا جس میں اسے دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست ہوئی۔ میچ کا آغاز سست روی سے ہوا تاہم ساتویں منٹ میں جرمنی کے لیے اولیور کورن کے پہلے گول کے بعد میچ میں تیزی آ گئی۔

میچ کے بیسویں اور بائیسویں منٹ میں جرمنی کی جانب سے مورٹز فیرسٹ اور فلورین کیلر نے بالترتیب دوسرا اور تیسرا گول کر کے میچ پر جرمنی کی گرفت مضبوط کر دی۔

تین گول کے خسارے میں جانے کے بعد پاکستانی ٹیم نے جرمن گول پر متعدد حملے کیے اور میچ کے ستائیسویں منٹ میں وقاص شریف نے گیند جرمن گول میں پہنچا دی۔ پہلے ہاف کے خاتمے پر سکور تین ایک تھا۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں کھیل زیادہ تر پاکستانی ہاف میں ہی ہوتا رہا تاہم پاکستانی ٹیم نے چند اچھی مووز بنائیں اور کھیل کے اڑتالیسویں منٹ میں شبیر خان نےگول کر کے جرمنی کی برتری کم کر دی۔

ہالینڈ نے انگلینڈ کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی

میچ کے باونویں منٹ میں جرمنی کے فلپ ویٹ نے اپنی ٹیم کے لیے چوتھا گول کر کے برتری ایک مرتبہ پھر دو گول کر دی۔جرمنی کی جانب سے پانچواں اور آخری گول میچ کے آخری منٹ میں کیا گیا۔

اس سے قبل ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ہالینڈ نے انگلینڈ کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی تھی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں چھ کی بجائے آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان کے علاوہ عالمی چیمپئن آسٹریلیا، ہالینڈ، جرمنی، ملائیشیا، سپین، انگلینڈ اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

اب تک کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی مقابلوں میں آسٹریلیا، جرمنی اور ہالینڈ نے آٹھ آٹھ مرتبہ یہ اعزاز جیتا ہے جبکہ پاکستان نے تین مرتبہ اور سپین نے ایک بار اس ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد