بھارتی ہاکی ٹیم اولمپکس سے باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ہاکی ٹیم برطانیہ کے ہاتھوں صفر کے مقابلے دو گول سے شکست کے بعد اولمپکس مقابلوں سے باہر ہوگئی ہے۔ اولمپکس کی اسّی سالہ تاريخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ انڈيا کی ہاکی ٹیم اولمپکس کوالیفائنگ مقابلے سے ہی باہر ہوگئی۔ اس شکست سے ہندوستانی ہاکی ٹیم کی ساکھ کو زبردست دھچکا لگا ہے۔ کوالیفائنگ کا فائنل مقابلہ سینٹیاگو میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا۔ انگلینڈ نے پہلے ہاف میں دو گول کی برتری حاصل کر لی تھی جو آخر تک بر قرار رہی۔ کبھی ہاکی کی دنیا کی بادشاہ رہی ہندوستانی ٹیم کے لیے یہ پہلا موقع تھا جب اولمپکس میں کھیلنے کے لیے اسے کوالیفائنگ سے گزرنا پڑا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ بھارتی ٹیم سال 2006 کے ایشیائی کھیلوں میں فائنل میں بھی نہیں پہنچی سکی تھی۔ اس برس چین میں منعقد ہونے والے اولمپک کھیلوں کے لیے چیلی میں ہاکی کوالفائنگ مقابلے کھیلے گئے ہیں۔ برطانیہ کی جانب سے بیری مڈلٹن اور رچرڈ مینٹل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض دس منٹ کے اندر ہی دو گول داغ ديے۔ چوتھے منٹ میں برطانیہ کے بیری مڈلٹن نے پہلا گول داغا اور پھر پینالٹی کارنر کے معرفت رچرڈ مینٹل نے دوسرا گول داغ دیا۔ متواتر دو گول سے پچھڑنے کے بعد ہندوستانی ٹیم حرکت میں ضررور آئی لیکن پہلے نصف میں سردار سنگھ اور دوسرے نصف میں پربھجیت سنگھ کو یلو کارڈ دیکھایا گيا جس سے ہندوستانی ٹیم کی گرم جوشی کم پڑ گئی۔ ہندوستانی ٹیم کو پانچ پینالٹی کارنرز ملے لیکن ٹیم اس کا فائدہ نہيں اٹھا سکی اور اسے گول میں تبدیل نہيں کرسکی۔ برطانیہ کے ٹیم مینیجر پٹ نکلسن نے جیت کے بعد کہا’ ہندوستان کے ساتھ یہ مقابلہ مشکل تو تھا لیکن برطانیہ کے کھلاڑیوں نے اچھی تیاری اور محنت کی تھی اور انہیں وہ حاصل ہوا جن کے وہ حق دار تھے۔‘ دلچسپ پہلو یہ ہےکہ حال ہی میں بالی وڈ میں ہاکی کے موضوع ہر’ چک دے انڈیا‘ نامی ایک فلم بنائی گئی تھی اور اس کے گانے ’چک دے انڈیا‘ کا ہر جگہ جلوا ہے لیکن ہاکی کی ٹیم کی کارکردگی پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑ ا اور ٹیم کی کارکردگی کافی دنوں سے مایوس کن رہی ہے۔ | اسی بارے میں 2010 ہاکی ورلڈ کپ بھارت میں22 March, 2007 | کھیل انڈیا نے ہاکی کا ایشیا کپ جیت لیا10 September, 2007 | کھیل انڈیا ایشیاکپ کے سیمی فائنل میں04 September, 2007 | کھیل کرکٹ کا جشن، ہاکی کھلاڑی ناراض26 September, 2007 | کھیل بہار:اسکولوں میں چک دے انڈیا01 September, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||