اذلان شاہ ٹورنامنٹ، ہاکی ٹیم کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے ذیشان اشرف کی قیادت میں پاکستان کی اٹھارہ رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ آٹھ سے اٹھارہ مئی تک ملائشیا کے شہر اپوہ میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کے علاوہ بھارت، نیوزی لینڈ، ارجنٹائن، کینیڈا، بیلجیئم اور ملائشیا حصہ لیں گی۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے بعد یہی ٹیم یورپ کے دورے پر جائے گی جہاں اسے فرانس جرمنی اور بیلجیئم کے ساتھ میچز کھیلنے کے علاوہ ڈبلن میں چار قومی ٹورنامنٹ میں حصہ لینا ہے۔ پاکستانی ٹیم کی یہ مصروفیت بیجنگ اولمپکس کی تیاری کا حصہ ہے۔ پاکستانی ٹیم کا انتخاب لاہور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں دو روزہ ٹرائلز کے ذریعے عمل میں آیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اصلاح الدین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کیمپ اور ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کی گئی ہے ۔ ایک نئے کھلاڑی رائٹ ہاف محمد جاوید نے ٹیم میں جگہ بنائی ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ ٹیم کسی بھی مضبوط ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:سلمان اکبر، ناصر، ذیشان اشرف ( کپتان) عمران، عتیق، کامران، عرفان، محمد ثقلین،ایم فرید، محمد جاوید، وقاص شریف، ریحان بٹ، شکیل عباسی، محمد زبیر، عباس حیدر، وقاص اکبر، شبیر اور شفقت رسول۔ | اسی بارے میں ہارنے کی کئی وجوہات تھیں: ذکا12 December, 2007 | کھیل چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم نے مایوس کیا11 December, 2007 | کھیل پاکستان کی کارکردگی پر کڑی تنقید10 December, 2007 | کھیل انڈیا ایشیاکپ کے سیمی فائنل میں04 September, 2007 | کھیل ’ٹیم کی کارکردگی اطمینان بخش رہی‘16 August, 2007 | کھیل بھارتی ہاکی ٹیم اولمپکس سے باہر10 March, 2008 | کھیل ہندوستان:ہاکی میں رشوت کا الزام22 April, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||