ہاکی فیڈریشن تحلیل، صدر برطرف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈين اولمپک ایسوسی ایشن نے ’انڈين ہاکی فیڈریشن‘ یعنی آئی ایچ ایف کو تحلیل کردیا ہے اور اس کے سربراہ کے پی ایس گل کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ انڈين اولمپک ایسوسی ایشن کےصدر سریش کلماڈی نے پیر کی شام دلی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ فیڈریشن کی جگہ پانچ ممبران پر مشتمل ایک عارضی کمیٹی بنائی گئی ہے۔ اس نئی کمیٹی کی سربراہی سابق ہاکی کھلاڑی اسلم شیر خان کریں گے۔ دیگر ارکان میں دھنراج پلے، اشوک کمار ، ظفر اقبال اور اجیت پال شامل ہیں۔ کلماڈی نے گل کے برطرفی کا اعلان کرتے ہوئے کہا’ہمارے لیے یہ بہت تکلیف دہ فیصلہ تھا اور تمام فیڈریشنز کی خودمختاری کے لیے ہم پرعزم ہیں لیکن جہاں تک اس فیڈریشن کا سوال ہے تو بدعنوانی سے ملک میں ایک غلط پیغام جارہا تھا اس لیے یہ قدم اٹھایا گيا۔‘ کلماڈی نے کہا ’دوسرے تمام فیڈریشن بھی اپنے کام میں شفافت کا مظاہر کریں۔‘ ان کا مزید کہنا تھا’ گل کی برطرفی کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گيا ہے اور سبھی ممبران نے ان کی برطرفی کی توثیق کی ہے۔‘ حال ہی میں آئی ایچ ایف کے سیکرٹری کے جیوتی کمارن کو ایک نجی ٹی وی چینل نے سٹنگ آپریشن میں رشوت لیتے ہوئے دیکھایا تھا، جس کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ اس مسئلے پر ہاکی فیڈریشن کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ قومی ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ اولمپکس کھیلوں کے لیے کوالیفائی کرنےمیں ناکام رہی ہے۔ واضح رہے کہ ہاکی ٹیم کے اولمپکس کھیلوں کے لیے کوالیفائی میں ناکام رہنے اور پھر ایک ٹی وی چینل کے ذریعہ کے جیوتی کمارن کے رشوت لیتے دکھایا جانے سے بڑی تعداد میں رکن پارلیمان بھی کے پی ایس گل کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مرکزي وزیر برائے کھیل ایم ایس گل نے بھی ان کو اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کی صلاح دی تھی، تاہم گل نے ان مطالبات کو مسترد کر دیا تھا۔ کے پی ایس گل گزشتہ چودہ برسوں سے آئی ایچ ایف کے سربراہ تھے۔ ہاکی ہندوستان کا قومی کھیل ہے اور ایک زمانے میں اس کھیل میں ہندوستان کا مقام بہت اونچا رہا ہے تاہم آج کل بھارتی ہاکی پستی کا شکار ہے۔ |
اسی بارے میں ہندوستان:ہاکی میں رشوت کا الزام22 April, 2008 | کھیل اذلان شاہ ٹورنامنٹ، ہاکی ٹیم کا اعلان23 April, 2008 | کھیل کرکٹ کا جشن، ہاکی کھلاڑی ناراض26 September, 2007 | کھیل کھلاڑی سیاست سے لاتعلق15 February, 2008 | کھیل بھارتی ہاکی ٹیم اولمپکس سے باہر10 March, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||