خالد محمود آؤٹ آصف باجوہ اِن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری خالد محمود کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹاکر آصف باجوہ کو نیا سکریٹری مقرر کردیا گیا ہے۔ خالد محمود نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری کے عہدے سے ہٹانے کے بارے میں وزیر کھیل کی جانب سے خط موصول ہوا ہے۔ خالد محمود جنہیں اخترالاسلام کی جگہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میرظفراللہ جمالی نے سکریٹری مقرر کیا تھا کہتے ہیں کہ پی ایچ ایف کا سکریٹری مقرر کرنے کا اختیار پی ایچ ایف کے صدر کو ہوتا ہے جس کے بعد سکریٹری بھی پی ایچ ایف کی کانگریس میں چار سال کے لیے منتخب ہوتا ہے یہ تقرری ایڈہاک کی بنیاد پر نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک انہیں سکریٹری کے عہدے سے ہٹانے کا تعلق ہے تو وزیر کھیل نے یہ غیر آئینی قدم اٹھایا ہے۔ خالد محمود نے جو1971 میں پہلا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان تھے کہا کہ وہ اس طرح کی صورتحال کے عادی ہوچکے ہیں۔
آصف باجوہ کی ایڈہاک کی بنیاد پر سکریٹری کی حیثیت سے تقرری اس لیے حیران کن ہے کہ وہ کوچ کی حیثیت سے ناکام رہ چکے ہیں۔ جولائی2006 میں انہیں کوچ کا عہدہ اس لیے چھوڑنا پڑا تھا کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں ہالینڈ کے ہاتھوں نو گول کی ہزیمت اٹھانی پڑی تھی۔ | اسی بارے میں خالد محمود ، ہاکی کے نئے سیکریٹری 02 April, 2007 | کھیل ہاکی فیڈریشن تحلیل، صدر برطرف29 April, 2008 | کھیل ہندوستان:ہاکی میں رشوت کا الزام22 April, 2008 | کھیل اذلان شاہ ٹورنامنٹ، ہاکی ٹیم کا اعلان23 April, 2008 | کھیل بھارتی ہاکی ٹیم اولمپکس سے باہر10 March, 2008 | کھیل پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان03 January, 2008 | کھیل ہاکی: پاکستان افتتاحی میچ ہارگیا29 November, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||