’ہاکی فیڈریشن سے استعفیٰ نہیں دیا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
میرظفراللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ وہ اب بھی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر ہیں اور استعفے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ پیر کو سابق اولمپئن خالد محمود کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ٹی وی چینلز نے میرظفراللہ جمالی کے استعفے کی خبر بھی وثوق سے دینی شروع کردی تھی۔ میرظفراللہ جمالی نے رابطہ کرنے پر بی بی سی کو بتایا کہ وہ روجھان سے کراچی پہنچے ہیں اور انہیں اپنے استعفے کی خبر کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ میرظفراللہ جمالی نے کہا کہ وہ منگل کو اسلام آباد جارہے ہیں جہاں جونیئر ایشیا کپ کے لئے قومی جونیئر ٹیم کے ٹرائلز ہورہے ہیں وہیں وہ اصل صورتحال معلوم کر لیں گے۔ فی الحال وہ یہی کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے پی ایچ ایف کی صدارت نہیں چھوڑی ہے۔ سابق اولمپئن خالد محمود کو سیکریٹری کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بارے میں میرظفراللہ جمالی نے واضح کردیا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات ایک آئین کے تحت چلتے ہیں۔ سیکریٹری اپنی تقرری کے بعد کانگریس کے بعد اعتماد کا ووٹ لیتا ہے اس کانگریس میں چاروں صوبوں اور اداروں کے سو سے زائد نمائندے ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ خالد محمود کو وزیرکھیل نے ان کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے آصف باجوہ کو سیکریٹری مقرر کیا ہے جسے ہاکی کے حلقوں میں ایک ’غیرآئینی‘ قدم قرار دیاجارہا ہے۔ | اسی بارے میں خالد محمود آؤٹ آصف باجوہ اِن16 June, 2008 | کھیل پاکستان کو لگاتار دوسری شکست15 May, 2008 | کھیل گول کیپنگ اہم مسئلہ ، نوید عالم16 May, 2008 | کھیل فائنل کی دوڑ سے پاکستان تقریباً باہر05 September, 2007 | کھیل ’ کمزورٹیم سے میچ تربیت سے بہتر‘30 June, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||