پاکستان:میڈل کی آخری امید ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے بیجنگ اولمپکس میں میڈل حاصل کرنے کی واحد امید بھی ختم ہوگئی ہے۔ پاکستان کی ہاکی ٹیم جنوبی افریقہ سے میچ جیتنے کے باوجود سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی نہیں کر سکی ہے۔ پاکستان نے اتوار کے روز ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی لیکن ہالینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ برابری پر ختم ہونے کے سبب پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے تمام امکانات ختم ہو گئے ہیں۔ بیجنگ اولپمکس میں پاکستان کی اب تک کھیلے جانے والے چار میچوں میں سے صرف دو جیت سکی ہے۔ پاکستان انگلینڈ اور آسٹریلیا سے میچ ہار گیا تھا جبکہ اس نے کینیڈا اور جنوبی افریقہ کو شکست دی۔ پاکستان کو ابھی ہالینڈ سے میچ کھیلنا ہے تاہم اس میچ میں جیت بھی ان کو سیمی فائنل میں نہیں پہنچا سکتی۔ | اسی بارے میں پاکستانی ہاکی ٹیم ایک اور ناکامی15 August, 2008 | کھیل پاکستان نے کینیڈا کو ہرا دیا13 August, 2008 | کھیل افتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست11 August, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||