جمالی مستعفی ہوجائیں: وزیرکھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وفاقی وزیر کھیل نجم الدین خان نے بیجنگ اولمپکس میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی شکست کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میرظفراللہ جمالی سے کہا ہے کہ وہ اس نتیجے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔ واضح رہے کہ بیجنگ اولمپکس میں پاکستانی ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کوالیفکیشن میچ دو کے مقابلے میں چار گول سے ہارنے کے بعد آٹھویں نمبر پر آئی ہے جو اس کی اولمپکس کی تاریخ میں سب سے بدترین کارکردگی ہے۔اس سے قبل اٹلانٹا اولمپکس میں اس کی چھٹی پوزیشن رہی تھی۔
انہوں نے کہاکہ ہاکی ہمیشہ سے پاکستان کی پہچان رہی ہے اور افسوس کی بات ہے کہ ہم اس کھیل میں اس مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ وفاقی وزیر کھیل نے واضح کردیا کہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے خود پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین کے عہدے سے استعفی دیا ہے لہذا انہیں چیمپئنز ٹرافی تک اپنے عہدے پر کام کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آئندہ چند روز میں ان کی جگہ تقرری عمل میں آنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے معاملات جمہوری انداز میں چلائے جائیں گے اور اس کے آئین میں ضروری رد و بدل کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ کرکٹ بورڈ میں ایڈہاکزم سے اسے جمہوری حق سے محروم کر دیا جائےگا۔ اگر دیکھا جائے جو تو اس وقت بھی کرکٹ بورڈ میں ایڈہاک ازم ہے اور اس کے پندرہ میں سے دس گورننگ بورڈ ممبر منتخب کردہ نہیں ہیں۔ اس سسٹم کو بدلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے مالی معاملات اور مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔ | اسی بارے میں ڈاکٹر نسیم اشرف مستعفی18 August, 2008 | کھیل پاکستانی ہاکی ٹیم ایک اور ناکامی15 August, 2008 | کھیل پاکستان نے کینیڈا کو ہرا دیا13 August, 2008 | کھیل افتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست11 August, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||