ڈاکٹر نسیم اشرف مستعفی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈاکٹر نسیم اشرف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈپارٹمنٹ نے ان کے استعفے کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہےکہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے ایوان صدر اپنا استعفی بھجوادیا ہے۔ ڈاکٹر نسیم اشرف نے اپنے عہدے سے استعفی صدر پرویز مشرف کی جانب سے صدارت چھوڑنے کے فوراً بعد دیا ہے وہ صدر پرویز مشرف کے پراعتماد ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ نسیم اشرف نیشنل کمیشن آف ہیومن ڈیولپمنٹ کے چیئرمین بھی ہیں یہ ادارہ اب بند ہوچکا ہے اور اس کے نکالے گئے ملازمین سڑکوں پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر نسیم اشرف طویل تعطیلات کے بعد پیر کی صبح ہی امریکہ سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ ان کی غیرموجودگی میں ان کے مستقبل کے بارے میں مختلف خبریں گردش کررہی تھیں۔گزشتہ روز ہی انہوں نے ایک اخباری انٹرویو میں اس تاثر کو غلط قراردیا تھا کہ وہ اب کبھی وطن واپس نہیں آئیں گے۔ وطن واپسی پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں چیمپئنز ٹرافی پاکستان ہی میں منعقد ہونے کے عزم کا اعادہ کیا تھا لیکن صدر پرویز مشرف کے استعفے کے بعد انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ڈاکٹر نسیم اشرف اکتوبر2006ء میں شہریار خان کی جگہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بنے تھے۔ ان کا دور خاصا ہنگامہ خیز رہا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو کئی تنازعات کا سامنا کرنا پڑا جن میں ڈوپنگ قابل ذکر ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد بھی ڈاکٹر نسیم اشرف نے اپنے عہدے سے استعفے دے دیا تھا لیکن منظور نہ ہونے کے بعد وہ اپنی ذمہ داری نبھاتے رہے۔ | اسی بارے میں ڈاکٹر نسیم اشرف کی تنخواہ کتنی؟18 April, 2008 | کھیل ’بورڈ کے اثاثے 4 ارب 86 کروڑ‘ 26 April, 2008 | کھیل ’چئرمین کی غلط بیانی، بورڈ کی ساکھ کو دھچکا‘29 March, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی 24 July, 2008 | کھیل ماجد خان کی پی سی بی پر تنقید28 June, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||