’بورڈ کے اثاثے 4 ارب 86 کروڑ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہفتے کو اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کا اجلاس ہوا جو کافی گرما گرم رہا۔ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مجموعی اثاثے چارارب چھیاسی کروڑ روپے ہے جبکہ سنہ2007 میں آمدن ایک ارب چالیس کروڑ روپے ہوئی۔ اجلاس کی صدارت عبدالرحیم مندو خیل نے کی۔ اجلاس میں بورڈ کی جانب سے چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف، چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی اور ڈاریکٹر کرکٹ آپریشن ذاکر خان نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس پر سینٹ کے چئرمین میاں محمد سومرو کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اور ہو سکتا ہے کہ وہ عدالت سے بھی رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی ایک نجی ادارہ ہے جو حکومت سے بالکل فنڈ نہیں لیتا۔
سینیٹر انور بیگ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایسی قانون سازی کا ارادہ رکھتی ہے کہ کرکٹ، ہاکی، سکواش اور دیگر کھیلوں کو وزارت کھیل کے تحت لایا جائے۔ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کی طرف سے ہدایت کی گئی کہ پاکستان کی ٹیم کی کاکردگی بہتر کرنے کے لیے تسلسل سے کام کیے جائیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایک پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کو کرکٹ کے میدان بنانے، نئے کھلاڑیوں کی تلاش اور انہیں تربیت دینے اور کرکٹ سے متعلق اپنے دیگر کاموں سے مطلع کیا۔ | اسی بارے میں شعیب کا معاملہ سینیٹ کے سامنے14 April, 2008 | کھیل ڈاکٹر نسیم اشرف کی تنخواہ کتنی؟18 April, 2008 | کھیل پاکستان کرکٹ بورڈ کا اجلاس ملتوی11 April, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||