چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد چیمپئیز ٹرافی پاکستان میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ ستمبر میں کھیلا جائے گا اور اس میں دنیا کی آٹھ بہترین ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دفاعی چیمپئین انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے پاکستان میں حالیہ بم دھماکوں کے پیش نظر سکیورٹی کے بارے میں اپنے خدشات ظاہر کیے تھے اور اس میں آسٹریلیا پیش پیش تھا۔ تازہ ترین بم حملہ پندرہ جولائی کو اسلام آباد میں ہوا تھا جس میں پندرہ لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔ پاکستان کا شروع سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ وہ اس اٹھارہ روزہ مقابلے کے لیے خاطر خواہ حفاظتی انتظامات کر سکتا ہے جیسا کہ اس نےایشیا کپ میں کیے تھے۔ آئی سی سی کی جانب سے اس اعلان کے بعد پی سی بی کے چئر مین نسیم اشرف نے کہا کہ ’ ہم سب رکن ممالک کا ان کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ٹورنامنٹ حسب پروگرام کھیلا جائے گا۔‘ ’آئی سی سی نےایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ٹورنامنٹ گیارہ ستمبر سے اٹھائیس ستمبر تک کھیلا جائے گا۔‘ انگلینڈ کا پہلا میچ 14 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف ہوگا۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں کی تنظیم کے چیف ایگزیکٹو پال مارش بھی چیمپئینز ٹرافی کسی دوسرے ملک میں کرانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو رپورٹیں انہوں نے پڑھی ہیں، ان کی روشنی میں فی الحال پاکستان کے دورے کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔ اس سے قبل مارچ میں آسٹریلیا نے یہ کہتے ہوئے اپنا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا تھا کہ اس کے سامنے کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ | اسی بارے میں یہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کا دوہرا معیار ہے‘25 June, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں’ممکن‘19 June, 2008 | کھیل ’چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد پر خوشی‘17 June, 2008 | کھیل آئی سی سی ٹیم کراچی کے دورے پر19 May, 2008 | کھیل انتظامات سے مطمئن ہیں:آئی سی سی25 April, 2008 | کھیل آسٹریلیا سیریز، نئی تاریخ پر’اتفاق‘20 April, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان22 March, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||