آسٹریلیا سیریز، نئی تاریخ پر’اتفاق‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ملتوی سیریز کی نئی تاریخیں طے ہوچکی ہیں اور آئندہ چند روز میں اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی کا کہنا ہے کہ اب یہ سیریز بین الاقوامی کرکٹ کی مصروفیات کے سبب دو حصوں میں ہوگی۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو گزشتہ ماہ پاکستان آکر تین ٹیسٹ پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا تھا لیکن پاکستان میں سکیورٹی کو بنیاد بنا کر اس نے یہ دورہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔ دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مذاکرات کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی شائقین کو خوشخبری سنانے کے قریب آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد اب پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کھیلے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اگست میں ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین تین ون ڈے کھیلنا چاہتا تھا لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان دنوں کینیڈا اور برمودا کے خلاف مصروف ہوگی۔ شفقت نغمی کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان سے صرف اتنا کہا ہے کہ وہ یہ سیریز اس طرح رکھیں کہ ان کی ٹیم یہ سیریز کھیل کر پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے رکی رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں پانچ ون ڈے میچوں کا بھی امکان ہے لیکن اس کا انحصار نیوزی لینڈ کی رضامندی پر ہوگا۔ | اسی بارے میں آسٹریلوی ٹیم کا دورہ ملتوی11 March, 2008 | کھیل آسٹریلوی فیصلہ مایوس کن11 March, 2008 | کھیل آسٹریلیا کی جگہ اب بنگلہ دیش11 March, 2008 | کھیل آسٹریلیا کا انکار، سری لنکا کا اقرار23 March, 2008 | کھیل ’چئرمین کی غلط بیانی، بورڈ کی ساکھ کو دھچکا‘29 March, 2008 | کھیل کرکٹ سیریز’مالی نقصان کا سبب‘30 March, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||