آسٹریلوی ٹیم کا دورہ ملتوی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان ملتوی کردیا گیا ہے اور دورے کی نئی تاریخوں کے تعین کےلئے دونوں بورڈز کے چیئرمین اگلے ہفتے دبئی میں ملاقات کریں گے۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اس ماہ کے اواخر میں پاکستان کے دورے پر آنے والی تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین کریگ او کونرز کا کہنا ہے کہ انہیں یہ مشکل فیصلہ کرتے ہوئے افسوس ہے لیکن انہوں نے یہ فیصلہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آزاد ذرائع سے حاصل کردہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا ہے۔ کریگ اوکونرز کے مطابق مستقبل قریب میں اس دورے کو ممکن بنانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو نقصان سے بچایا جاسکے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورے کے التوا پر مایوسی ظاہر کی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ پیشکش بھی کی تھی کہ آسٹریلیا اپنا سکیورٹی وفد بھیج کر سکیورٹی کے معاملات کا خود جائزہ لے لیکن کرکٹ آسٹریلیا نے ایسا کرنے سے بھی انکار کردیا ۔ آسٹریلوی ٹیم چھ سال قبل بھی سکیورٹی کے خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کرچکی ہے۔ | اسی بارے میں ’یہ تو دہشتگردوں کی جیت ہوگی‘08 March, 2008 | کھیل ’نیوٹرل گراؤنڈ پر سیریز نہیں‘05 March, 2008 | کھیل ہربھجن سنگھ ایک بار پھر زیر عتاب03 March, 2008 | کھیل کم دورانیے کا دورہ، اثر ٹیسٹ میچوں پر27 February, 2008 | کھیل ’ دورۂ پاکستان تبدیل نہیں ہو گا ‘24 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||