کم دورانیے کا دورہ، اثر ٹیسٹ میچوں پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم اپنے دورۂ پاکستان میں تین کی بجائے دو ٹیسٹ میچ اور پانچ ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ یہ اعلان چئرمین پی سی بی نے کوالالمپور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر نسیم اشرف کا کہنا تھا کہ ایک ٹیسٹ میچ فیصل آباد میں اور ایک لاہور میں ہو گا جبکہ پانچ ون ڈے میچز میں سے تین کراچی، ملتان اور فیصل آباد میں جبکہ دو لاہور میں منعقد کیے جائیں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی یہ سیریز پہلے دس مارچ سے ستائیس اپریل تک ہونی تھی لیکن پاکستان میں سکیورٹی کے سبب آسٹریلین بورڈ نے اس دورے کی مدت کم کرنے کو کہا تھا اور پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی سے بات چیت کے بعد اس دورے کے لیے نئی تاریخیں دی گئیں جو انتیس مارچ سے ستائیس اپریل ہیں اور دورانیے میں کمی ہی ایک ٹیسٹ میچ میں کمی کی وجہ بنی ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان ابھی حتمی نہیں اور اس کا فیصلہ آسٹریلیا کی سکیورٹی ٹیم کے دورۂ پاکستان کے بعد ہو گا۔ آسٹریلیا کی سکیورٹی ٹیم کا دورہ مارچ کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔ ڈاکٹر نسیم اشرف نے کوالمپور میں صحافیوں کو ایشیا کپ کی تاریخوں سے بھی آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل سے پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے اور چھ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ پچیس جون سے چھ جولائی تک ہو گا۔ پی سی بی کے چئرمین کے مطابق ایشیا کے ممالک بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش نے ایشیا کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے اور ایشیا کپ کے دوران پاکستان میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس بھی ہو گا۔ | اسی بارے میں دورے کا انحصار سکیورٹی رپورٹ پر19 February, 2008 | کھیل آسٹریلوی ٹیم کا دورہ خطرے میں12 February, 2008 | کھیل ایک روزہ میچوں کا نیا ریکارڈ30 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||