مناء رانا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور |  |
 | | | تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ شاہد آفریدی نے بنایا۔ |
پاکستان ٹیسٹ میچز اور ایک روزہ میچز کھیلنے والےممالک میں سب سے زیادہ ایک روزہ میچز کھیلنے والا ملک بن گیا۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں زمبابوے کے خلاف کھیلا جا رہا ایک روزہ پاکستان کا چھ سو تہترواں ایک روزہ میچ ہے جبکہ بھارت کا اس وقت چھ سو بہترایک روزہ میچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے اب تک چھ سو انہتر ایک روزہ میچز کھیلے ہیں۔ پاکستان کہ جس نے سنہ انیس سو تہتر میں نیوزی لینڈ کے خلاف کرائس چرچ میں انتخاب عالم کی قیادت میں پہلا ایک روزہ میچ کھیلا تھا۔ اب تک کھیلے گئے چھ سو بہتر میچز میں سے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ تو پاکستان ہار گیا تھا تاہم اب تک اس نے تین سو انسٹھ میچز جیتے ہیں، دو سو بانوے میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، چھ میچ برابر رہے جبکہ پندرہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔
 |  پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ایک روزہ میچ کھیلنے کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل ہے جنہوں نے تین سو اٹھتر میچز کھیلے جن میں انہوں نے گیارہ ہزار سات سو انتالیس رنز بنائے جو ایک روزہ میں پاکستان کا ریکارڈ ہے۔  |
یاد رہے کہ پاکستان ایک روزہ میچز کا عالمی ورلڈ کپ بھی ایک بار جیت چکا ہے۔ یہ اعزاز پاکستان نے انیس سو بانوے میں عمران خان کی قیادت میں حاصل کیا تھا۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ایک روزہ میچ کھیلنے کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل ہے جنہوں نے تین سو اٹھہتر میچز کھیلے جن میں انہوں نے گیارہ ہزار سات سو انتالیس رنز بنائے جو ایک روزہ میں پاکستان کا ریکارڈ ہے۔ ایک روزہ میچز میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا اعزاز وسیم اکرم کے پاس ہے انہوں نے پانچ سو نو کھلاڑیوں کو پیویلین کی راہ دکھائی اور یہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ ایک روزہ میچز میں پاکستان کے پاس تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی ہے۔یہ ریکارڈ جارحانہ بیٹنگ کرنے کی شہرت رکھنے والے بیٹسمین شاہد آفریدی نے بنایا جنہوں نے سری لنکا کے خلاف انیس سو چھیانوے میں سری لنکا کے خلاف نیروبی میں سینتیس گیندوں میں سنچری بنائی۔ |