میری وجہ سے سیریز ہارے: آفریدی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی تسلیم کرتے ہیں کہ جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ایک روزہ میچ میں شکست کی وجہ ان کی خراب بیٹنگ تھی۔ بھارت روانگی سے قبل شاہد آفریدی نے کہا کہ کچھ عرصے سے ان کی بیٹنگ فارم اچھا نہیں لیکن ان کی کوشش ہوگی کہ ان کی فارم جلد بہتر ہو اور وہ بھارت میں بالنگ کےساتھ اچھی بیٹنگ بھی کریں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاک بھارت سیریز بلا شبہ ایشز سے بڑی سیریز ہے کیونکہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے میچز لوگ اتنے شوق سے نہیں دیکھتے جتنے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز شوق سے دیکھے جاتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ دونوں ٹیموں میں کوئی فرق نہیں۔ انہوں نے ازراہ مزاح کہا کہ ویسے تو اس وقت دونوں ٹیموں کا مورال ڈاؤن ہے کیونکہ بھارت آسٹریلیا سے اور پاکستان جنوبی افریقہ سے حال ہی میں سیریز ہار چکا ہیں۔ شاہد آفریدی کے مطابق محمد آصف کی بھارت کے خلاف کارکردگی اچھی رہی ہے وہ نئی گیند سے اچھی بالنگ کرتے ہیں۔ لہذا ان کی کمی تو محسوس ہوگی لیکن ایسا نہیں ہےکہ ایک بالر کے نہ ہونے سے ٹیم کا حوصلہ کم ہو جائے گا کیونکہ دوسری جانب شعیب اختر کی بہت زبردست واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی بالنگ کی اور بھارت میں وہ پاکستان کے بڑے کارگر ہتھیار ثابت ہوں گے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت میں جیتنے کے لیے ہر کھلاڑی کا کردار اہم ہو گا اور جیت کے لیے ہر کھلاڑی کو اپنی سو فیصد قابلیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ آفریدی کے بقول بھارت میں پاکستان کی ٹیم کی کارکردگی ہمیشہ بہتر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل ڈراوڈ انڈیا کے اہم کھلاڑی ہیں، ان کے نہ ہونے سے فرق پڑ سکتا ہے لیکن بھارت کی ٹیم کے نئے کھلاڑی بھی کافی اچھے ہیں۔ |
اسی بارے میں ’جھگڑا آفریدی سے ہوا تھا‘08 September, 2007 | کھیل اوپننگ کی خواہش کی تھی: آفریدی23 October, 2007 | کھیل پاکستانی ٹیم کا ایک ’طویل ڈراؤنا خواب‘23 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||