BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 October, 2007, 18:54 GMT 23:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اوپننگ کی خواہش کی تھی: آفریدی

شاہد آفریدی
شاہد آفریدی کی پرفارمنس نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی اوپنر کی حیثیت سے میچ کھیلنے کی خواہش نہ صرف پوری ہوئی بلکہ ان کی مختصر مگر جارحانہ اننگز نے پاکستان کی جیت کی بنیاد بھی رکھی۔

شاہد آفریدی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے سے قبل کوچ جیف لاسن سے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ چھٹے نمبر پر بیٹنگ سے خوش ہیں لیکن چونکہ اوپنرز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پا رہے ہیں لہذا وہ انہیں اوپنر کے طور پر ایک موقع دیں۔

شاہد آفریدی نے فیصل آباد کے تیسرے میچ میں صرف اٹھارہ گیندوں پر دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے32 رنز بنائے۔اس سے قبل انہوں نے تین وکٹیں بھی حاصل کیں یہ کارکردگی انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ دلانے کا سبب بنی۔

شاہد آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں17 ویں مرتبہ مین آف دی میچ بنے ہیں۔ سب سے زیادہ55 مرتبہ مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے بھارت کے سچن تندولکر ہیں جبکہ پاکستان کی طرف سے یہ ریکارڈ سعید انور کا 28 مرتبہ مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے کا ہے۔

شاہد آفریدی نے اس سوال پر کہ کیا آئندہ کے میچوں میں بھی آپ اوپنر کی حیثیت سے کھیلنا پسند کرینگے کہا کہ اوپنرز دو ڈھائی سال سے مشکلات سے دوچار ہیں۔ جب سے انہیں اوپننگ سے نچلے نمبروں پر لایا گیا ہے مختلف اوپنرز آزمائے گئے ہیں انہوں نے جنوبی افریقہ کے دورے میں بھی کہا تھا کہ ان سے اوپننگ کرائی جائے جس پر ایک میچ میں انہوں نے اوپننگ کی تھی۔

شاہد آفریدی نے تیسرے میچ کی اپنی پرفارمنس پر کہا کہ وہ کوشش کرتے ہیں کہ ٹیم پر بوجھ نہ بنیں اور ہر شعبے میں اپنی موجودگی کا احساس دلائیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ چونکہ وہ کافی دنوں بعد اننگز کا آغاز کر رہے تھے لہذا خود پر دباؤ محسوس کر رہے تھے اور ان کی کوشش تھی کہ نئی گیند کا اثر زائل کرتے ہوئے ٹیم کو اچھا اسٹارٹ دینے میں کامیاب ہوجائیں تاکہ بعد میں آنے والے بیٹسمینوں پر دباؤ نہ ہو لیکن محمد یوسف نے بہت اچھی بیٹنگ کی اور میچ کو جیت پر ختم کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد