تیسرے ون ڈے کے لیے نیا اوپنر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ منگل کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائےگا۔ جنوبی افریقہ نے ہرشل گبز اور اے بی ڈی ویلیئرز کی سنچریوں کی بدولت پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پینتالیس رن سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پاکستان نے محمد یوسف کی سنچری کی مدد سے دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل پچیس رن سے جیتا تھا۔ جنوبی افریقی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ وہ اس دورے میں اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور وہ چاہیں گے کہ یہ معیار آئندہ بھی برقرار رہے۔ مِکی آرتھر نے کہا کہ ٹاپ آرڈر بیٹنگ اچھی رہی ہے جس پر انہیں کوئی تشویش نہیں ہے اور ہرکوئی اپنا کردار بخوبی نبھارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹن کیمپ کو نچلے نمبر پر کھلانا انہیں ضائع کرنے کے مترادف ہے کیونکہ وہ پانچویں نمبر پر زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں۔
جنوبی افریقی کوچ آخری اووروں میں مؤثر بولنگ کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ لینگیویٹ یہ ذمہ داری نبھاتے رہے ہیں۔ ’ایلبی مورکل سے بھی ہم اسی طرح کی توقعات رکھتے ہیں اور آندرے نیل میں بھی یہ صلاحیت موجود ہے۔ اس سلسلے میں زیادہ مستقل مزاجی کی ضرورت ہے۔‘ مکی آرتھر نے کہا کہ یہاں کے موسمی حالات میں گیند کی تبدیلی کا فائدہ بیٹسمینوں کو ملتا ہے کیونکہ گیند سخت رہتی ہے اور ریورس سوئنگ نہیں ہوتی۔ تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ محمد حفیظ کو ڈراپ کرکے اوپنر خالد لطیف کو پندرہ رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اکیس سالہ خالد لطیف نے آسٹریلیا اے کے خلاف حالیہ سیریز کے دوران لاہور میں شاندار سنچری بناکر سلیکٹروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ تاہم اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ کامران اکمل کے ساتھ یاسر حمید اننگز کا آغاز کرینگے۔ یاسرحمید نے آخری مرتبہ اس سال ابوظہبی میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے کھیلا تھا۔ وہ ترپن ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں1999 رن بناچکے ہیں۔ پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں محمد حفیظ اور عمران نذیر نے اننگز کا آغاز کیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں کامران اکمل اور عمران نذیر اوپنر تھے۔ سلیکشن کمیٹی نے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان ابتدائی تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کے لیے کیا تھا لیکن تیسرے میچ سے قبل ہی اسکواڈ میں رد و بدل کر دیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم تیرہ کھلاڑیوں میں سے منتخب کی جائے گی کیونکہ ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان آنے والے آل راؤنڈر ورنن فلینڈر ہمسٹرنگ کی تکلیف کے سبب وطن واپس چلے گئے ہیں۔ اقبال سٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں۔ 95-1994میں پاکستان نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی04-2003 میں کھیلا گیا میچ جنوبی افریقہ نے تیرہ رن سے جیتا تھا۔ تیسرے ون ڈے کے لیے مقامی شائقین میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی میدان کے اطراف اور اس ہوٹل میں جہاں ٹیم ٹھہری ہے سخت سکیورٹی بھی ہے۔ | اسی بارے میں دورہ جاری رہے گا: جنوبی افریقہ20 October, 2007 | کھیل فتح کا سہرا بالرز کے سر:شعیب20 October, 2007 | کھیل پاکستان، جنوبی افریقہ سیریز برابر 20 October, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ کے سکیورٹی خدشات19 October, 2007 | کھیل ’آفریدی کا بیٹنگ آرڈر حیران کن‘18 October, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||