دورہ جاری رہے گا: جنوبی افریقہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان جاری ون ڈے سیریز شیڈیول کے مطابق ہو گی اور کراچی میں پانچواں ایک روزہ میچ شیڈیول کے مطابق ہو گا۔ یہ اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن ذاکر خان اور جنوبی افریقہ کی ٹیم کے مینجر لوگن نائیڈو نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ کراچی میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے بعد یہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ کراچی میں ہونے والا آخری ون ڈے منسوخ یا منتقل کر دیا جائے گا لیکن اس پریس کانفرنس کے بعد یہ تمام خدشات ختم ہو گئے۔ پی سی بی کے ڈاریکٹر کرکٹ آپریشن نےپہلے پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور کہا کہ اس اس واقعے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ پنجاب کے ہوم سیکریٹری اور پولیس کے دیگر ہائی آفشلز نے میٹنگ کی اور انہیں ایک بار پھر تمام سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جنوبی افریقہ کا دورہ شیڈیول کے مطابق ہوگا اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔ جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کے نائب صدر اور جنوبی افریقہ کی ٹیم کے مینجر لوگن نائیڈو نے کہا کہ جنوبی افریقن ٹیم مینجمنٹ اور کرکٹ ٹیم اس واقعے پر پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ہمدردی کے جذبات رکھتی ہے اور خاص طور پر ان خاندانوں کے ساتھ کہ جو اس واقعے سے متاثر ہوئے۔ لوگن نائیڈو نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انہیں اس واقعے سے سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش ہوئی ہے اور ٹیم آفشلز سے زیادہ کھلاڑی پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ یہاں آئے تھے تو انہیں یہاں کے حالات کا اندازہ تھا اور اس پر ہماری سیکیورٹی ٹیم نے ہمیں بریفنگ بھی دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ تین سیکیورٹی اہلکار بھی آئے ہیں جو ہر وقت ہمارے ارد گرد ہوتے ہیں۔ لوگن نائیڈو نے کہا کہ ہماری آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین اور دیگر آفشلز کے ہمراہ پنجاب کے ہوم سیکریٹری خشرو پرویز اور پولیس کے دیگر ہائی آفشلز کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس کے بعد ہم کافی مطمئن ہیں اور اب تک جو سیکیورٹی انتظامات ہوئے ہیں ان پر ہماری ٹیم خوش ہے اور وہ ٹیم کے لیے قابل قبول ہیں اس لیے ہم یہ دورہ شیڈیول کے مطابق جاری رکھیں گے۔ لوگن نائیڈو نے کہا کہ ہماری درخواست کے بغیر ہی ہوم سیکریٹری نے سیکیورٹی کے لیول کو سات درجوں سے بڑھا کرنو درجے کر دیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ہم باقی دورے کے دوران پاکستان میں صورتحال پر نظر رکھیں گے اور اگر صورتحال میں کوئی تبدیلی ہوئی تو اس کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ | اسی بارے میں نسلی تعصب، شائقین کو وارننگ17 October, 2007 | کھیل ’شکست سے بہت کچھ سیکھا‘ 17 October, 2007 | کھیل لاہور میں پاکستان کی شکست18 October, 2007 | کھیل ’آفریدی کا بیٹنگ آرڈر حیران کن‘18 October, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ کے سکیورٹی خدشات19 October, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||