BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 October, 2007, 10:47 GMT 15:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاہور میں پاکستان کی شکست

جنوبی افریقہ کی جانب سے گریم سمتھ اور گِبز نے اوپننگ کی
جنوبی افریقہ کی جانب سے گریم سمتھ اور گِبز نے اوپننگ کی
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پینتالیس رنز سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا میچ کافی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا اور ٹیم کی ہار کے باوجود لاہور کے تماشائیوں کو شاہد آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ دیکھنے کا موقع مل گیا اور جونہی شاہد آفریدی دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے محض چھبیس گیندوں پر سینتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے سٹیڈیم میں موجود تماشائی باہر جانا شروع ہوگئے۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور ہرشل گبز اور اے بی ڈولئیر کی شاندار سنچریوں کے سبب مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے تھے۔ ان کے جواب میں پاکستان کی تمام ٹیم چھیالیس اعشاریہ تین اوورز میں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی پہلی وکٹ صرف اٹھارہ کے سکور پر گری جب شارٹ کور پر کھڑے جسٹن کیمپ نے نتینی کی گیند پر عمران نذیر کا کیچ پکڑا۔ عمران نذیر نے سولہ رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کا پراعتماد آغاز
 ہرشل گبز نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنی اٹھارہویں سنچری بارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائی۔گبز اپنا 214 واں ون ڈے میچ کھیل رہے تھے۔ جنوبی افریقہ کے اوپننگ بیٹسمینوں گریم سمتھ اور ہرشل گبز نے اپنی ٹیم کو ایک پر اعتماد آغاز فراہم کیا۔ ان دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت داری میں پچاسی رنز بنے۔

یونس خان تیسرے نمبر پر کھیلنے آئے مگر وہ صرف بارہ رنز بنا سکے۔ ان کا کیچ وکٹ کیپر باؤچر نے نتینی کی گیند پر لیا۔اس وقت پاکستان کا سکور تیس تھا۔
تیسری وکٹ محمد حفیظ کی گری۔ محمد حفیظ جو بہت محتاط بیٹنگ کر رہے تھے اور انہوں نے 24 بالز پر صرف چھ رنز بنائے تھے کہ وہ بھی نتینی کا شکار بنے ان کا کیچ بوتھا نے پکڑا۔

کپتان شعیب ملک نے تیزی سے سکور کرنے کی کوشش کی اور تین چوکوں سے 18 رنز بنائے کہ وہ بھی نتینی کی بال کو سمجھنے میں ناکام ہوئے اور کور پر کھڑے ہرشل گبز کو کیچ دے بیٹھے اور یوں پاکستان کا چوتھا بیٹسمین 55 کے سکور پر پویلین لوٹ گیا۔

مصباح الحق نے کچھ مزاحمت کی لیکن وہ بھی محض بیس رنز ہی بنا پائے اور ان کا کیچ باؤچر نے لینگا فلیٹ کی بال پر لیا اور یوں پاکستان کی پانچویں وکٹ بانوے رنز پر گری۔ محمد یوسف اور کامران اکمل کے درمیان ساٹھ رنز کی شراکت داری ہوئی لیکن یوسف 53 رنز بنا کر کیلس کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، اس وقت پاکستان کا سکور 152 رنز تھا۔ کامران اکمل نے پینتیس رنز بنائے، انہیں جیک کیلس نے بولڈ کیا۔

سہیل تنویر نے جن کا اس میچ میں ون ڈے کرکٹ کا ڈیبیو ہوا، دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے چھبیس سکور کیا، ان کو شارلینگا فلیٹ نے بولڈ کیا۔
شاہد آفریدی نے کافی مزاحمت کی لیکن وہ ایک اونچی شارٹ کھیلتے ہوئے ڈولئیر کے ہاتھوں مورکل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

راؤ افتخار آؤٹ ہونے والے آخری بیٹسمین تھے۔ وہ رن آؤٹ ہوئے، انہوں نے نو سکور کیا۔

سہیل تنویر کا ڈیبیو
 سہیل تنویر نے جن کا اس میچ میں ون ڈے کرکٹ کا ڈیبیو ہوا، دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے چھبیس سکور کیا، ان کو شار لینگا فلیٹ نے بولڈ کیا۔

اس سے قبل جب جنوبی افریقہ کی اننگز مکمل ہوئی تو اے بی ڈویلیئر 103 رنز پر اور شان پولاک پانچ رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اے بی ڈویلیئر کی سنچری میں تین چھکے اور نو چوکے شامل ہیں۔

ہرشل گبز نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنی اٹھارہویں سنچری بارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائی۔گبز اپنا 214 واں ون ڈے میچ کھیل رہے تھے۔ جنوبی افریقہ کے اوپننگ بیٹسمینوں گریم سمتھ اور ہرشل گبز نے اپنی ٹیم کو ایک پر اعتماد آغاز فراہم کیا۔ ان دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت داری میں پچاسی رنز بنے۔

گریم سمتھ نے پانچ چوکوں کی مدد سے چونتیس رنز بنائے۔ انہیں محمد حفیظ نے رن آؤٹ کیا اور یوں جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ گری۔ جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ جلد گری جب جیک کیلس کا کیچ شاہد آفریدی نے اپنی بال پر ہی لیا، کیلس نے صرف آٹھ رنز بنائے۔

کیلس کے بعد اے بی ڈولئیر کھیلنے آئے۔گبز اور اے بی ڈولئر نے شاندار کھیل پیش کیا اور دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت داری میں 137رنز بنے۔ ان دونوں کے سامنے پاکستانی بالرز بے بس نظر آئے۔

تاہم تیسری وکٹ کے لیے 137 رنز کی یہ شراکت داری اس وقت ختم ہوئی جب ہرشل گبز کو 102 کے سکور پرعمران نذیر نے رن آؤٹ کیا۔ گبز کے آؤٹ ہونے پر کیمپ بیٹنگ کرنے آئے لیکن وہ وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور صرف ایک رن بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے اور یوں جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ 238 رنز پر گری۔

محمد آصف نہ کھیل سکے
 پاکستان کے فاسٹ بالر محمد آصف کہنی کی تکلیف کے سبب پہلے دو ایک روزہ میچز نہیں کھیل سکے، اس لیے ٹیم میں میڈیم فاسٹ بالر سہیل تنویر کو رکھا گیا تھا، یہ ان کا ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو تھا۔
کیمپ کے بعد مارک باؤچر کھیلنے آئے۔ مارک باؤچر اور ڈولئیر کے درمیان پانچویں وکت کی شراکت داری میں 50 رنز بنے جن میں زیادہ حصہ ڈولئیر کا تھا۔ باؤچر صرف تیرہ رنز بنا کر یونس خان کے ہاتھوں راؤ افتخار کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ باؤچر کی وکٹ 288 رنز پر گری۔

اس میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ کے کپتان گریم سمتھ نے جیتا تھا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ گریم سمتھ اور ہرشل گبز انگز اوپن کرنے کے لیے آئے۔
پاکستان کی طرف سے سہیل تنویر نے اور دوسرے اینڈ سے راؤ افتخار نے بالنگ کا آغاز کیا۔

میچ پاکستان کے وقت کے مطابق دن گیارہ بجے شروع ہوا۔ٹیسٹ میچ کی وکٹ کے بر عکس اس ون ڈے کی وکٹ پر کچھ گھاس دکھائی دے رہی تھی۔

لاہور میں ہونے والے گزشتہ دس میچز میں سے پانچ میچز پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے ہیں جبکہ پانچ میچز ہدف کا پیچھا کرنے والی ٹیم نے جیتے ہیں، لہذا اس وکٹ پر نتیجہ کچھ برابر رہا ہے۔

پاکستان کے فاسٹ بالر محمد آصف کہنی کی تکلیف کے سبب پہلے دو ایک روزہ میچز نہیں کھیل سکے، اس لیے ٹیم میں میڈیم فاسٹ بالر سہیل تنویر کو رکھا گیا تھا، یہ ان کا ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو تھا۔

نائب کپتان سلمان بٹ بھی گیارہ کھلاڑیوں میں جگہ حاصل نہیں کر سکے۔ ٹیسٹ میچز میں باہر بیٹھنے والےمیڈیم فاسٹ بالر شان پولاک کو جنوبی افریقہ کی ٹیم مینجمنٹ نے پہلے ایک روزہ کے گیارہ کھلاڑیوں میں شامل کر لیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم
محمد حفیظ، عمران نذیر، کامران اکمل، یونس خان، محمد یوسف، مصباح الحق، شعیب ملک، عمر گل، شاہد آفریدی، راؤ افتخار، سہیل تنویر۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم
گریم سمتھ، جسٹن کیمپ، ہرشل گبز، اے بی ڈولئیر، جیک کیلس، مارک باؤچر، شان پولاک، مکایا نتینی، مورکل، یوھان بوتھا، شار لینگا فیلٹ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد